نیویارکے کے علاقے میں بروکلین میں تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم، 1 شخص ہلاک، 9 زخمی
امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 9 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص اب بھی ملبے تلے پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ فلیٹ بش کے علاقے میں سہ پہر 4 بجے کے بعد پیش آیا، جہاں 1321 فلیٹ بش ایونیو پر واقع تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوکر ساتھ موجود تعمیراتی مقام پر جا گری۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمیوں میں سے کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملبے تلے دبے شخص سے امدادی کارکنوں کا رابطہ قائم ہے اور اسے بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
حادثے کے بعد محکمہ عمارت کے انسپکٹرز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے ساتھ اطراف کی عمارتوں کے اسٹرکچر کی مضبوطی اور استحکام کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
نیویارک پولیس نے شہریوں کو بیڈفورڈ ایونیو اور فلیٹ بش ایونیو کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حادثے کے باعث سڑکیں بند اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Find Your Interest
- TWICEジヒョ、新レーベル設立後初の公式活動…「大人の女性」の雰囲気
- ペ・ヨンジュンらも知らず…パク・ソンウン、妻との交際を4万5000人前で宣言
- 만장일치 MVP… 새로운 괴물이 탄생했다
- ‘오타니-저지 시대 끝났다’ NL 크로우-암스트롱·AL 알바레스, 만장일치 MVP 수상…새로운 시대 열었다
- RIZIN関原翔、後頭部強打で意識不明…2度手術も重篤
- パク・ソンウン、そっくり息子はもう17歳…「今も口にチュー」『ピョンストラン』
- '이구치 재팬' 대만전 완승, 한국 2연패 위기...'JS MVP' 리드오프 연타석포→'12패' 154km 좌완 파워피처 7이닝 완벽투 [APBC]
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- 韓国代表、ゴールデングラブ・MVP・新人王打線が防御率9点台投手に初回三者凡退の衝撃
- '상대 선수 사망' 끔찍한 충돌 사고 일으킨 골키퍼, 12경기 출전 정지...과실치사 혐의 경찰 수사까지






