راولپنڈی؛ پرانی دشمنی پر گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق
راولپنڈی کے علاقے چاکرہ روڑ پر مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنیاد پر گھات لگا کر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ پولیس حکام نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چاکرہ روڈ پر ڈھوک گجراں میں ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ کردی، مقتولین موٹرسائیکل پر چاکرہ روڈ سے اپنے گھر جارہے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی شناخت 40 سالہ امریز خان اور 16 سالہ عاطف کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیموں نے پولیس کی موجودگی میں دونوں لاشیں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیں۔
قتل کی واردات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Find Your Interest
- 性的ディープフェイク2年で1600%増 ほか
- [테크 in 넘버] 1600% 외
- "말도 안 되게 예쁜데 AI였다"…한가인, 배우 자리까지 대체될까 '위기의식' 고백 ('자유부인')
- 「あり得ないほど美人なのにAI」ハン・ガイン、俳優代替に危機感
- 인텔코리아, AI 서밋 개최…23개 기업 참여 AI 협력체 출범
- After all the hype, was 2025 really the year of AI agents?
- 2025 year in review
- [사진]투어스 한진 'ai 미모'
- [사진]엔시티 드림 런쥔 '하트 ai'
- “AI 신뢰할만 하다” 설문에 얼마나 동의했을까






