لو ٹرائی اینگل؛ نئی محبوبہ نے اپنے بوائے فرینڈ کی سابق معشوقہ کو قتل کردیا
برطانیہ میں محبت اور رقابت کے ایک غیر معمولی واقعے میں 16 سالہ لڑکی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ کی نئی محبوبہ نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چلو واٹسن ڈرینسفیلڈ کو رواں سال 28 مارچ کو لیڈز کے علاقے آسٹورپ میں چاقو کے پانچ وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ قاتلہ اور مقتولہ ایک ہی لڑکے بلیک ڈولنگ سے محبت کرتی تھیں۔
بلیک ڈولنگ پر الزام ہے کہ وہ 16 سالہ مقتولہ سے اب تعلقات رکھنا نہیں چاہتا تھا اور وہی چلو کو ٹیکسی میں جائے وقوعہ تک لے کر گیا جہاں 18 سالہ کائلا اسمتھ نے چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ کائلہ نے حملے سے قبل مقتولہ کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ آؤ پرانی محبت، جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
لیڈز کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ قاتلہ کائلا نے واردات سے کچھ دیر قبل اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ چلو کو چاقو مارے گی۔ بعدازاں وہ گھر سے نکل کر مقتولہ کی طرف بڑھی اور اسے للکارا۔
استغاثہ کے مطابق کائلا نے مقتولہ کی گردن اور کمر پر پانچ وار کیے جبکہ آرچی رائکرافٹ نے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ حملے کے 37 منٹ بعد ایمبولینس طلب کی گئی اور چلو اسپتال میں دم توڑ گئی۔
کائلا نے چلو کو چاقو مارنے اور اس کی موت کا سبب بننے کا اعتراف کیا ہے تاہم قتل کی نیت سے انکار کرتے ہوئے غیر ارادی قتل کا جرم قبول کیا ہے۔ نوجوان ڈولنگ کو بھی مجرم قرار دیا گیا۔
Find Your Interest
- Миколаїв. Фото: МикВісті
- Миколаїв. Фото: МикВісті
- Уривок з фільму «Мир для Ніни»
- Валерій Онуфрієнко, міський голова Південноукраїнська. Фото: МикВісті
- Край Кінбурнської коси. Ілюстративне фото: Shutterstock
- Мер Олександр Сєнкевич запропонував запровадити аукціони для розміщення тимчасових споруд у Миколаєві. Фото: МикВісті
- Мер Олександр Сєнкевич запропонував запровадити аукціони для розміщення тимчасових споруд у Миколаєві. Фото: МикВісті
- 韓国、APBC決勝へまた『場合の数』…今度は日本応援?
- 日韓戦完敗も全て失わず…キム・ジンウク5回力投、左腕先発に希望
- ‘롯데 행복 미소 발사’ 국대 4번 드디어 찾았다! 이대호 후계자 도쿄돔 폭격→日 막강 마운드 제대로 혼쭐냈다 [APBC]






