Current
·
C2
·2026-11
پیٹرول کی قیمت میں 133، ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 133 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران-امریکا تنازع کے دوران 3 اپریل 2026 کو پیٹرول 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا، حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث 18 نومبر کو پیٹرول 325 روپے اور ڈیزل 358 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 133 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پیٹرولیم پالیسی میں اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیول سبسڈی اسکیم جاری ہے، فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عالمی چیلنجز کے باوجود عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Find Your Interest
- When your AI agent publishes internal data
- 4 Steps to Changing People's Perceptions
- OpenAI connects the Dots
- A language model in your browser, accessible as a Web API?
- AI Engineer Interview Questions: What I Ask After the Right Answer
- The Roundup by ByteByteGo
- Studio Notes #98
- Captain's Log #2
- Studio Notes #105
- Everything I Learned Shipping Device Bound Session Credentials
Current
·
C2
·2026-11






