شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 16 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ دو بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علی خیل میں 12 خوارج مارے گئے جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 افغان شہری بھی شامل ہیں، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں 2، 2 خوارج ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان جھڑپوں میں 43 سالہ حوالدار عصمت علی (ضلع صوابی کے رہائشی) اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی (ضلع مردان کے رہائشی) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے، انہوں نے 16 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک آفتاب علی اور حولدار عصمت علی کو خراج عقیدت پیش کیا اور دونوں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
Find Your Interest
- Inside Video Game Programming
- '호주 16-1 콜드승' 일본 땡큐! 결승에서 만나자…한국, 대만전 몇 점 차든 이기기만 하면 된다 [오!쎈 도쿄]
- "부인 2명 싸움에 실신까지!" 사생활 논란에 결국...'16강 신화' 이집트 감독, 재계약 두 달 만에 경질 "부정적 여파 고려했다"
- '호흡 한 달 맞췄는데 세계랭킹 1위 이겼다!' 서승재-김원호 조, 진용-조송현 조에게 16강 덜미 대이변 터졌다!
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- ‘세계 2위 만나서 잘싸웠다!’ 한국배드민턴 에이스 유태빈도 16강이 한계였다
- ‘트와이스 정연 닮았다!’ 일본 배드민턴 아이돌, 16강 올랐다…10연속 득점 미친 경기력으로 승리
- '윤선우♥' 김가은, 예쁘기만 한데.."임신하고 내 얼굴 보기 싫어"
- '넷째 출산' 김동현, '육퇴' 후 고충 토로 "자라고 협박해"
- '도쿄돔 검증 완료' 선발 전환 신의 한 수였네…이로운, 결승 걸린 대만전 6이닝 KKKKKKKKK 3실점 QS [오!쎈 도쿄]






