جان ریمبو نے بیٹوں سے متعلق وائرل بیان پر وضاحت پیش کردی
جان ریمبو کے نام سے مشہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
اداکار نے اپنے مقبول ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی منفرد اداکاری کے باعث خاص پہچان بنائی۔
ان کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، منڈا بگڑا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔
حال ہی میں افضل خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے اور نوجوانوں کو والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دے رہے تھے۔
تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے۔
View this post on Instagram
اس پر جان ریمبو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے احسن اور زین انتہائی فرمانبردار اور بہترین بچے ہیں۔ انہیں اپنے بیٹوں پر فخر ہے اور وہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط خبروں سے دکھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرانے انٹرویو میں وہ صرف اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کے تجربے کی بنیاد پر نوجوان نسل کو نصیحت کر رہے تھے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ افضل خان کو اپنے بیٹوں کے حوالے سے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ لوگ ان کے بچوں کی اچھی تربیت سے پہلے ہی واقف ہیں۔
Find Your Interest
- Is Another Great Financial Crisis Coming? 5 Ways to Prepare
- What Makes an Economy Prosperous? Spotlight on Cuba and Argentina
- "여자는 초처럼 살아야 한다" 박세미, 택시기사 말에 결국 멀미
- 은지원, MC가 출연자 방송 조작설 의심.."일부러 저러는 거 아니냐" 의문 제기 ('살림남2')
- 딘딘, 작년 수능 영어 지문에 일침 "억지스러운 문장투성이"
- 역시 김도영 걱정은 쓸데없는 걱정이었다…홈런 포함 멀티히트에 KS 우승 포수도 “역시 스타는 스타” 극찬
- 오상진, ♥김소영에 꽉 잡혀 사네..잠깐 자유시간에도 "감사합니다"
- 스윙스, 방송 촬영 중단시켰다.."사람 불러놓고 조롱하는 줄" ('에겐남')
- '윤선우♥' 김가은, 예쁘기만 한데.."임신하고 내 얼굴 보기 싫어"
- '넷째 출산' 김동현, '육퇴' 후 고충 토로 "자라고 협박해"






