پشاور میں بی آر ٹی کے نئے روٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جسے شہریوں کے لیے خوش خبری قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرانس پشاور کے مطابق رنگ روڈ پر بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کا آغاز پیر 16 نومبر سے ہوگا۔ نیا روٹ چمکنی سے جنوبی رنگ روڈ کے راستے مال آف حیات آباد تک سفری سہولت فراہم کرے گا۔ ٹرانس پشاور کے مطابق روٹ DR-17 مجموعی طور پر 27 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جبکہ ابتدائی طور پر نئے روٹ پر 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ چمکنی سے بس سروس صبح 7 بجے جبکہ مال آف حیات آباد سے صبح 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگی۔ نئے روٹ پر بس سروس شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ DR-17 کے آغاز سے ذو پشاور کے روٹس کی مجموعی تعداد 20 ہو جائے گی۔ نئے روٹ سے رنگ روڈ کے اطراف کے رہائشیوں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ ٹرانس پشاور کے مطابق مسافروں کی ضروریات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔