Current
·
C2
·2026-11
ناسا کے وائجر ون نے غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا
امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے ایک اور غیر معمولی سنگ میل عبور کرلیا خلائی جہاز زمین سے ایک نوری دن کے فاصلے پر پہنچ گیا ہے۔
18 نومبر 2026 کو گرینج وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 16 منٹ اور 7 سیکنڈ پر وائجر ون نے یہ تاریخی فاصلہ طے کیا۔
ایک نوری دن سے مراد وہ فاصلہ ہے جو روشنی خلا میں 24 گھنٹوں کے دوران طے کرتی ہے، جو تقریباً 16 ارب میل یا 26 ارب کلومیٹر بنتا ہے۔
اس فاصلے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپریل 2026 میں آرٹیمس ٹو مشن کے خلاباز زمین سے 2 لاکھ 52 ہزار 756 میل دور جاکر انسانی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں جبکہ وائجر ون اس فاصلے سے 63 ہزار گنا سے بھی زیادہ دور ہے۔
وائجر ون کو 1977 میں خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ اس وقت نظام شمسی کے بیرونی سیاروں کی جانب ایک غیر معمولی سیاروی ترتیب موجود تھی، جو تقریباً ہر 175 سال بعد رونما ہوتی ہے۔
اس ترتیب کی مدد سے خلائی جہاز نے سیاروں کی کششِ ثقل کو استعمال کرتے ہوئے ایک سیارے سے دوسرے سیارے تک سفر کیا اور نظام شمسی کے بیرونی حصوں کی کھوج میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک نوری سال اس فاصلے کو کہتے ہیں جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے، جبکہ وائجر ون کا ایک نوری دن کا فاصلہ طے کرنا خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
Find Your Interest
- 7 Best Practices for Maximum Productivity in Remote Work
- Best Practices for Companies Transitioning to Remote Work
- Mizzou volleyball’s Savannah redemption arc awaits
- 2020 Remote Remote Week
- ClickUp vs. Notion: Which Is Better for Your Team?
- Bruins Fall 6-2 To Wild As Players Vow To Flush Loss
- If AI works from anywhere, why are we commuting to watch it?
- Five Lady Vols receive All-SEC honors
- Liverpool star admits importance of big goals for team
- Brazil U17s work on playing out and attacking moves in Qatar training
Current
·
C2
·2026-11






