Current
·
C2
·2026-11
ترکیہ میں روسی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بحفاظت لینڈنگ کے بعد تلاشی
انطالیہ: ترکیہ کے جنوبی شہر انطالیہ جانے والے روسی مسافر طیارے کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی موصول ہوئی، تاہم طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ترک خبر رساں اداروں کے مطابق بعد ازاں طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی ایئرلائن ازیمتھ ایئرلائنز کا سخوئی سپرجٹ 100 طیارہ روس کے شہر منرلنی ووڈی سے ترکیہ کے شہر انطالیہ جا رہا تھا۔ انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (COP31) جاری ہے۔
ترک خبر رساں اداروں ڈی ایچ اے اور آئی ایچ اے کے مطابق بم کی دھمکی ملنے کے بعد طیارے نے انطالیہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ اسے ایئرپورٹ کے محفوظ حصے میں منتقل کیا گیا، جہاں تمام 65 مسافروں اور عملے کے چار ارکان کو باہر نکال لیا گیا۔
A new bomb threat against an aeroplane – this time targeting an Azimuth Airlines flight from Russia to Antalya, in southern Turkey – has turned out to be a hoax. The Turkish authorities found no explosives after evacuating the 65 passengers. pic.twitter.com/zlNZvCfFwu
— 🇹🇷 🇬🇧 Turkey Türkiye (@hispanatoliaEN) November 18, 2026
آئی ایچ اے کے مطابق طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ یورپ میں بھی متعدد تجارتی پروازوں کو جعلی بم دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد کئی ممالک نے ان واقعات کی تحقیقات شروع کیں۔
آئرلینڈ نے ان واقعات کو خلل ڈالنے کی ایک منظم مہم قرار دیتے ہوئے شبہ ظاہر کیا تھا، تاہم اب تک اس میں ملوث کسی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
Find Your Interest
Current
·
C2
·2026-11






