Current
·
C2
·2026-11
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا معاملہ، حکومت اور جماعت اسلامی کی مشاورت
پٹرولیم مصنوعت کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں فیول سبسڈی اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد اور لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور موجودہ فیول سبسڈی اسکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں موجودہ فیول سبسڈی اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عام شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور عوامی فلاح کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اپریل 2026 سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ تعمیری مشاورت کو سراہتے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں جماعت اسلامی کے وفد سے حتمی ملاقات کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے وفد سے حتمی ملاقات جلد وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہوگی۔
ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور سیکریٹری پٹرولیم اور جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، عنایت اللہ اور ضیا الدین انصاری شامل تھے۔
Find Your Interest
- Impecável, Caio Borralho freia 'hype' de parceiro de Alex Poatan no UFC 334
- Israel mata comandante do Hamas acusado de planejar ataque de 7 de outubro de 20
- Lula critica big techs e defende soberania dos países em discurso nas Filipinas
- El Gobierno aprueba un decreto que quita ultraprocesados y bollería de hospitales y residencias
- Sparatoria a Washington, un morto e quattro feriti: uomo armato barricato in un appartamento e spara contro la polizia
- Roma, perseguita per mesi una 15enne e la palpeggia e aggredisce sulla metro: arrestato un 39enne
- Aviões de carga e de passageiros colidem no aeroporto de Miami
- Goldman Sachs vê saída de Jensen Huang como negativa para Nvidia, mas mantém compra
- Opinion: Sonia Gandhi, 'Belonging' And Why This Story Lies On Other Side Of Politics - By Shashi Tharoor
- Şeful Mossadului, în vizită la Washington, pe fondul presiunilor legate de un război cu Iranul
Current
·
C2
·2026-11






