ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے تیسرے میچ میں یو اے ای نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔ 𝐀𝐂𝐂 𝐌𝐞𝐧'𝐬 𝐀𝐬𝐢𝐚 𝐂𝐮𝐩 𝐑𝐢𝐬𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐭𝐚𝐫𝐬 𝐢𝐧 𝐐𝐚𝐭𝐚𝐫 🪙 UAE win the toss and opt to field first 🏏 Pakistan Shaheens' playing XI for today's match 🇵🇰#PAKvUAE | #BackTheBoysInGreen | #RisingStarsAsiaCup pic.twitter.com/CoMxklZf4u — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2026 گروپ بی میں پاکستان شاہینز اور یو اے ای کے علاوہ نیپال اور بھارت اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ گروپ اے میں کھیلے گئے ابتدائی دو میچز میں بنگلادیش اے نے ہانگ کانگ جبکہ سری لنکا اے نے افغانستان اے کو شکست دے کر 2، 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔