پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے ٹف ٹائم دیا، دوسری اننگز میں ڈر لگ رہا تھا۔ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر 0-1 سے سیریز جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعظم نے کہا کہ سیریز جیت کر خوشی ہوئی ہے، نئی ٹیم کھلائی، کھلاڑیوں کی طرف سے مختلف پرفامنسز سامنےآئیں، آئندہ بھی بہتر کریں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ سوچیں گے آئندہ کیسے کھیلیں، موسم کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کس کمبینشین کے ساتھ جائیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی نئے لڑکون کو حوصلہ دیا جائے۔ پہلی اننگز ٹرننگ پوائنٹ تھا اس کے بعد بیٹنگ میں کوشش کی کہ لمبا کھیلیں لیکن پارٹنرشپس نہیں بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ڈر لگ رہا تھا جب سری لنکا کا مڈل آرڈر اچھا کھیلا۔ اپنے بولرز کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ ایک بولر کم ہونے کے باوجود بہترین بولنگ کی۔ کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں انرجی نظر آتی ہے، ہم بھی جب کھیلنے آئے تو کافی پرجوش تھے، اب نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دینا ہمارا کام ہے، خوشی ہوتی ہے جب وہ کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہر بلے باز کی کوشش ہوتی ہے کہ سنچری بنائے لیکن پرفارمنس حالات پر منحصر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک میچ یا سیریز سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ مقصد حاصل کرلیا، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ پورے سال کتنا کھیلا، لیکن اب تک کی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔