Current
·
C2
·2026-11
صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہوں تو صوبے بنا دینے چاہئیں اور اگر مخالفت میں ہوں تو ایسا نہیں ہونا چاہیے، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے اور قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سماعت سے متعلق سوال کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوجرانوالہ ان کا آبائی شہر ہے اور وہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر وہاں گئے تھے، اس تقریب میں کوئی انتخابی امیدوار موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ دعوت ریکارڈ پر موجود تھی جو الیکشن شیڈول سے پہلے موصول ہوئی تھی، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ان کے کولیگ بھی ہیں۔ صوبوں کے قیام سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہئے، اگر عوامی رائے صوبوں کے قیام کے حق میں ہو تو نئے صوبے بنا دینے چاہئیں، مخالفت میں ہو تو نہیں بنانے چاہئیں، عوامی رائے سامنے لانے کا راستہ ہموار کیا جانا چاہئے اور فیصلے عوامی رائے کے مطابق ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے، قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے دیں، اس کے بعد ہی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاملات پر تبادلہ خیال اور افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے کے امور زیر غور آئے۔
Find Your Interest
- Impecável, Caio Borralho freia 'hype' de parceiro de Alex Poatan no UFC 334
- Israel mata comandante do Hamas acusado de planejar ataque de 7 de outubro de 20
- Lula critica big techs e defende soberania dos países em discurso nas Filipinas
- El Gobierno aprueba un decreto que quita ultraprocesados y bollería de hospitales y residencias
- Sparatoria a Washington, un morto e quattro feriti: uomo armato barricato in un appartamento e spara contro la polizia
- Roma, perseguita per mesi una 15enne e la palpeggia e aggredisce sulla metro: arrestato un 39enne
- Aviões de carga e de passageiros colidem no aeroporto de Miami
- Goldman Sachs vê saída de Jensen Huang como negativa para Nvidia, mas mantém compra
- Le ‘vieron la cara’ a la AFAC: Diputados aprueban presupuesto de solo 875 mdp para 2027
- Opinion: Sonia Gandhi, 'Belonging' And Why This Story Lies On Other Side Of Politics - By Shashi Tharoor
Current
·
C2
·2026-11






