Current
·
C2
·2026-11
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف
اقوام متحدہ میں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف اپنایا جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب سید حیدرشاہ نے سلامتی کونسل کی کمیٹیوں میں اظہار خیال کیا۔
حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، گزشتہ 3 سال میں افغانستان سے دہشتگردی میں 4700 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ افغانستان سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔
حیدر شاہ نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو میزبانوں اور پاکستان کے بنیادی دشمن کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان نے 1267 پابندیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کر دیا، لسٹنگ اور ڈی لسٹنگ کا عمل شفاف اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو، اسلاموفوبیا اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی انسداد دہشتگردی میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا، اے آئی اور کرپٹو کرنسی سے دہشتگردی کی مالی معاونت روکی جائے، پاکستان کا قرارداد 1540 پر عملدرآمد اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر زور دیا۔
Find Your Interest
- وزیراعظم 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
- Tottenham'ın Trabzonspor'dan Richarlison için istediği ücret belli oldu!
- GST officer Anchala Giri caught taking a Rs 1.5 lakh bribe; mock interview clip goes viral: Details
- COP31 climate talks close to final deal, says summit president
- New Zealand cling on in Wellington after India build mammoth lead
- T20 debutant seamer takes four wickets in four balls in Indian domestic cricket
- فورسز کا میرعلی میں کامیاب آپریشن، ،فتنہ الخوارج کا چھپایا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
- کراچی میں مختلف جماعتوں کا احتجاجی ریلیوں کا اعلان
- گورنرراج کے بعد پختونخوا میں صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری
- سیکیورٹی فورسز اور شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم؛ آزاد کشمیر کے عوام کی سخت مذمت
Current
·
C2
·2026-11






