Current
·
C2
·2026-11
سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق حسین نقی 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، حسین نقی مرحوم کی نمازِ جنازہ دن ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سینئرصحافی حسین نقی کے انتقال پر صحافتی، علمی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے حسین نقی کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
Find Your Interest
- vanilla-lazyload vs lazysizes
- Do we still need lazy loading libraries and `data-src`?
- Lazy load responsive images in 2020
- Native lazy loading and js-based fallback with vanilla-lazyload 12
- How to think about HTML responsive images
- How layout position impacts three big web performance levers
- aspect-ratio: A modern way to reserve space for images and async content in responsive design
- Improve your LCP with Liquid's new video_tag lazy loading option
- My dream of a container image format: a call to the web community
- Shopify Speed Optimization: Fixing The Real Bottlenecks
Current
·
C2
·2026-11






