ریلوے کے کرایہ واپسی قوانین میں اہم تبدیلی، ڈیجیٹل نظام نافذ
پاکستان ریلوے نے کرایہ واپسی کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے نیا ڈیجیٹل ریفنڈ نظام نافذ کر دیا اور مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔
پاکستان ریلوے نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر مسافروں کو کرایہ واپس کرنے کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے، جس کے مطابق ہائر کلاس کے بجائے لوئر کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں کا فرق واپس ملے گا، اے سی خراب ہونے یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے کرایہ واپسی کے لیے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اور اس کے تحت کنڈکٹر گارڈ پی ڈی اے کے ذریعے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ (CM-109) جاری کرے گا، کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے والے مسافر 7 روز کے اندر ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔
نئے قوانین کے تحت ریفنڈ کے حصول کے لیے اصل ٹکٹ، گارڈ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو کرایہ خودکار طریقے سے متعلقہ اکاؤنٹ، کارڈ یا ڈیجیٹل والیٹ میں واپس ملے گا۔
کوچ ٹرین کے ساتھ نہ لگنے یا ٹرین منسوخ ہونے پر بھی مسافروں کو کرایہ واپس کیا جائے گا تاہم کوچ نہ لگنے یا ٹرین منسوخی کی صورت میں ڈی سی او کی تصدیق کے بعد ریفنڈ جاری ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ گارڈ سرٹیفکیٹ جاری ہوتے ہی کینسل شدہ سیٹ خودکار طور پر خالی ہو جائے گی، خالی ہونے والی سیٹ دوسرے مسافر کو الاٹ کرنے کا راستہ بھی ہموار کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر آفس کی جانب سے تمام ریلوے ڈویژنز کو نئے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
Find Your Interest
- 打率1割9分9厘で引退考えたバウアーズ、WS優勝主役から776億ウォン契約へ
- 通算311本塁打のキム・テギュン、1259本塁打の3人抑え蚕室最後のホームランダービー優勝
- '유관 DNA'가 장충에서 상암, 다시 장충으로...'기동매직' 장충 시구 출격, 'K리그1 우승' FC서울 선수단 초청
- [사진]추격의 홈런 쩡성안
- [사진]추격의 홈런 허용하는 이로운
- "두바이 초콜릿만큼 맛있어" 박명수, 18000원 美디저트 유행 예감
- [사진]투어스 한진 'ai 미모'
- [사진]엔시티 드림 런쥔 '하트 ai'
- ‘311홈런’ 김태균, ‘1259홈런’ 박병호·이대호·이승엽 제치고 잠실구장 마지막 홈런더비 우승
- 크래비티, '퍼포비티' 온다..단독 콘서트 '소노로스' 오늘(14일) 개최






