راولپنڈی میں غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پکڑی گئی، سی ای او اور مینجر گرفتار
ایف آئی اے نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویزا فراڈ نیٹ ورک سمیت غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی کو بے نقاب کرکے ایجنسی کے سی سی ای او اور مینجر سمیت ویزا فراڈ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید ماجد حسین کو راولپنڈی میں چھاپہ مار کر مقدمہ نمبر 330/2026 میں گرفتار کرلیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزم نے بھتیجے نعمان علی کو برطانیہ میں بطور میسن ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے۔ بعد ازاں 25 ہزار 500 پاؤنڈ واپس کیے، تاہم باقی ماندہ 8 ہزار 500 پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے واپس نہ کیے۔
دوسری جانب ایف آئی اے اسلام آباد زون اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بیورو آف اوورسیز ایمپلائمنٹ راولپنڈی کی فراہم کردہ اطلاع پر آفس نمبر305 اور 306، راول مال اینڈ ریذیڈنشیا، چاندنی چوک، راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی "Phoenix HR Consultant" پر چھاپہ مارا۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے تصدیق کی کہ مذکورہ ایجنسی بغیر کسی قانونی لائسنس یا اجازت کے غیر قانونی بھرتی کی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی اور امیدواروں کے انٹرویوز کا اہتمام کر رہی تھی۔
چھاپے کے دوران ایس ایچ او انسپکٹر عاشر ہارون کی نگرانی میں ٹیم نے ایجنسی کے سی ای او یاسر عرفات اور مینیجر حاجی وقار کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے وقت تقریبا 15 امیگرینٹس کے انٹرویوز جاری تھے۔
حکام کے مطابق تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد، پاسپورٹ، امیدواروں کے انٹرویو ریکارڈز اور پروموشنل بینرز برآمد کیے گئے، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979ء اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اسلام آباد زون غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسیوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Find Your Interest
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- RIZIN関原翔、後頭部強打で意識不明…2度手術も重篤
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- "말도 안 되게 예쁜데 AI였다"…한가인, 배우 자리까지 대체될까 '위기의식' 고백 ('자유부인')
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 「優勝DNA」再び奨忠へ…キム・ギドン監督が始球式
- 『100日の嘘』パク・ジニョン、キム・ユジョンの正体知る…「イ・ガギョンさん」
- 韓国、日韓戦12連敗…日本に5-9惜敗、台湾戦勝利でも決勝不透明
- '유관 DNA'가 장충에서 상암, 다시 장충으로...'기동매직' 장충 시구 출격, 'K리그1 우승' FC서울 선수단 초청






