آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے؛ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
آئرلینڈ میں عالمی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک کے بعد ہونے والے عشائیہ کے مقام سے ایک بم ملنے پر سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز میریئن اسکوائر میں پیش آیا جہاں ایک دفتر کی عمارت میں مشتبہ آلہ موجود ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی۔
آئرش پولیس کے مطابق ابتدائی جائزے کے بعد دفاعی افواج کی ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیا گیا۔ فوجی ماہرین نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ آلے کا معائنہ کیا اور اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس نے اپنے بیان میں دھماکا خیز آلے کو ابتدائی طور پر سادہ ساختہ لیکن قابلِ استعمال قرار دیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دھماکا خیز مواد عمارت میں کب رکھا گیا تھا اور اس کے پیچھے کون ملوث ہوسکتا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ایک روز قبل اسی علاقے میں یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا۔
آئرش وزیراعظم میہال مارٹن کی میزبانی میں نیشنل گیلری آف آئرلینڈ میں ہونے والی تقریب میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
عشائیے کے موقع پر علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں۔
آئرش پولیس کے مطابق دو روزہ سربراہی اجلاس کے دوران ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکیورٹی آپریشن کیا گیا۔
حکام نے تاحال کسی گرفتاری، حملے کے ممکنہ محرک یا عالمی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی سازش سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
Find Your Interest
- Nova tecnologia: por que pane de 4 horas pode afetar voos nos EUA por vários dias
- Thiago Wild, pelas beiradas, salta 200 posições no ranking em cinco meses
- Inflação alta nos EUA e novo Congresso abrem brechas para reduzir tarifas do Brasil
- Ibovespa sobe com exterior e noticiário fiscal e corporativo – apesar de Petrobras
- Endrick gera prejuízo? Por que Palmeiras pode ter “custo” de R$ 72 mi com transferência
- 6×1: Câmara contesta parte da decisão de Dino sobre flexibilização de folgas
- Investidores recorrem ao WhatsApp e até ao faz para fechar negócios
- Congresso aprova liberação de ao menos R$ 3 bilhões para ministérios e órgãos do Judiciário e Legislativo
- Ibovespa cai: fiscal, cautela com juros nos EUA e balanço do BB pesam no índice
- MPF investiga bloqueio do acesso à praia em ilha de Willer Tomaz reivindicada por Richarlison






