ملک کے اندر سیاسی ڈیڈلاک ختم ہونا چاہیے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں، چوہدری پرویز الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو کیونکہ صورت حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اہم ملاقات کی، جس میں لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک اچھا اور خوش آئند اقدام ہے، خطے میں جس تیزی سے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو کیونکہ یہ صورت حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ سردار لطیف خان کھوسہ ایک انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت پارٹی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے آئندہ لائحہ عمل اور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
Find Your Interest
- Trump planeja levar Musk em sua viagem à Ásia e deve evitar falar sobre o caso da Nvidia
- José Simão
- Crise aérea nos EUA: o que provocou e quais os riscos? Veja perguntas e respostas
- O negócio que cresceu com relacionamentos agora quer vender sem intermediários
- El arco del Tri sigue vacante: México no encuentra a su portero titular tras 11 convocados
- Tres vértices
- ¿Dejarán INE en piloto automático?






