سابق جرمن فٹبالر اوزل یوکرین کی متنازع ’کل لسٹ‘ میں شامل
جرمنی کے سابق فٹبال اسٹار اور 2014 ورلڈ کپ کے فاتح اوزل فیفا اور یوئیفا پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگانے کے بعد یوکرین کی متنازع ’کل لسٹ‘ میں شامل ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوزل کو یوکرین کی ویب سائٹ ’میروٹووورٹس‘ کی فہرست میں شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اس ویب سائٹ پر ایسے افراد کی ذاتی معلومات شائع کی جاتی ہیں جنہیں یوکرین کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
اوزل نے استنبول میں ایک نمائشی فٹبال میچ کے دوران عالمی فٹبال اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی ٹیموں کو عالمی مقابلوں سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ اسرائیلی ٹیموں کے خلاف ایسی پابندیاں عائد نہیں کی گئیں۔
اوزل نے زور دیا کہ فٹبال کو قومیت اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔
Footballer Mesut Özil has been added to Ukraine's "Myrotvorets" enemy list due to comments he made.
He found himself on a kill-list for calling FIFA to give up double standards, saying imposing sanctions on Russia, and not doing so against Israel is unfair. pic.twitter.com/WX8NSQRMXb
— Russian Embassy in Kenya/Посольство России в Кении (@russembkenya) November 10, 2026
واضح رہے کہ روسی ٹیموں پر فروری 2022 سے فیفا اور یوئیفا کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی ہے جبکہ اسرائیلی ٹیمیں عالمی ٹورنامنٹس میں کھیل رہی ہیں۔
38 سالہ اوزل نے 2023 میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ ریال میڈرڈ اور آرسنل سمیت بڑے کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں اور جرمنی کی جانب سے 92 میچز کھیل کر 2014 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔
事件时间切片
- T0 1 篇 2026-11-12 14:01
- T+2h 1 篇 2026-11-12 14:01
- T+12h 1 篇 2026-11-12 14:01
- T+24h 1 篇 2026-11-12 14:01
事件结论
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
置信度:low






