ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی و دیگر ملزمان کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد
صوبائی انسداد منشیات عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی و دیگر ملزمان کیخلاف منشیات برآمدگی کے ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔
ملزموں کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں قائم صوبائی انسداد منشیات عدالت کے روبرو منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کیا۔ عدالت نے ڈیفنس تھانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزمہ انمول پنکی اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 23 نومبر کو طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق انمول پنکی، شریک ملزمان عباد اور عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ رواں برس ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو شریک ملزم منشیات پھینک کر فرار ہوگیا۔ موٹر سائیکل چلانے والے گرفتار ملزم عباد کے قبضے سے بھی ایک کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔
ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ برآمد منشیات ملزمہ انمول پنکی نے دی تھی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
Find Your Interest
- 「優勝DNA」再び奨忠へ…キム・ギドン監督が始球式
- [사진]추격의 홈런 쩡성안
- [사진]추격의 홈런 허용하는 이로운
- 지분 경쟁에 요동치는 한진칼 주가… 개미들, 의결권 없는 우선주까지 투자
- 두 배로 뛴 한진칼 주가 14.6% 급락...우선주도 하락
- 『ドクターX』14%台に下落…チョン・グクファンの戦慄エンディングで反騰狙う
- Dividendos de FIIs chegam a 1,34% nesta sexta-feira; confira os pagamentos
- [사진]대회 첫 안타 친 김도영
- [사진]대회 첫 안타 친 김도영
- 名誉回復のキム・スヒョンに痛手、広告主へ約11億6000万ウォン賠償判決






