Current
·
C2
·2026-11
پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو جیل منتقل کردیا گیا
پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد آج جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ رات پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیاگیا تھا۔
گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بار روم میں آئے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے جہاں تینوں رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتاری کے وقت صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس تھری ایم پی او کے آرڈر موجود ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا؟
صحافی کے سوال پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ میرے پاس تھری ایم پی او آرڈر موجود ہے، پولیس کے مطابق تینوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کی ریڈیو حملہ کیس میں درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتارکرنے کی کوشش کی تاہم انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا تھا، اس دوران تیمور سلیم جھگڑا ، کامران بنگش اور عرفان سلیم ہائی کورٹ بار روم میں موجود رہے۔
پی ٹی آئی رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچے، عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تاہم ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کے باہر موجود رہے بعد ازاں وہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کے لیے بارروم آئے اور ان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کوحراست میں لیکر اپنے ساتھ گاڑی میں لےگئے۔
Find Your Interest
- 6 open-source projects whose communities got fed up, forked them, and won
- The revenue zigzag
- Trump official seeks $50 billion for air traffic control after outage
- For Oleksandr Usyk, the road back to cruiserweight is paved with cautionary tales
- Jeffery Simmons reflects on shot he took at Bears QB Caleb Williams
- Florida football's Jon Sumrall discusses roster needs, Vanderbilt ahead in SEC teleconference
- Houston sports radio morning show adds new voice from Dallas
- Steelers get potentially concerning update on All-Pro WR target
- Senior standout Tommy Toher is 'all about winning' for CBA football
- Georgia keeps winning, but Kirby Smart keeps worrying. There's a reason for that ...
Current
·
C2
·2026-11






