ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ سعودیہ اور ترکیہ کی اپیل پر کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں روکنے پر غور شروع کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر مشیروں کو بتایا کہ اگر ایران یا یمن کے حوثی باغیوں نے کوئی نئی اشتعال انگیزی نہ کی تو امریکا فی الحال حملے نہیں کرے گا۔
اس معاملے سے واقف تین افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع نہ کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کا راستہ اختیار کریں۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام امریکا پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ایران کے خلاف نئی فوجی مہم شروع کی جائے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی فوج کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہے جبکہ ایک تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھی مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے جس سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس حکام کے جائزوں کے مطابق اقتصادی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ایران پر دباؤ ڈال رہی ہیں تاہم نئے فضائی حملوں سے تہران کے مذاکراتی مؤقف میں نمایاں تبدیلی آنے کا امکان کم ہے۔
Find Your Interest
- "여자는 초처럼 살아야 한다" 박세미, 택시기사 말에 결국 멀미
- Eritrea Alhaditha 14 November 2026
- Haddas Ertra 14 November 2026
- 은지원, MC가 출연자 방송 조작설 의심.."일부러 저러는 거 아니냐" 의문 제기 ('살림남2')
- IPL subjugate cricket
- 딘딘, 작년 수능 영어 지문에 일침 "억지스러운 문장투성이"
- 역시 김도영 걱정은 쓸데없는 걱정이었다…홈런 포함 멀티히트에 KS 우승 포수도 “역시 스타는 스타” 극찬
- 오상진, ♥김소영에 꽉 잡혀 사네..잠깐 자유시간에도 "감사합니다"
- 스윙스, 방송 촬영 중단시켰다.."사람 불러놓고 조롱하는 줄" ('에겐남')
- فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے کیس میں اہم پیش رفت






