کراچی، غنی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واجد شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔
حادثے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
Find Your Interest






