رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت تقریب، ایشین چیمپئن اسکواش ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے صدر رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران 23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026ء میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی قومی مردوں کی ٹیم کے چار کھلاڑیوں میں کیش پرائز کی تقسیم کی گئی۔
پاکستان کے کھلاڑی نور زمان، محمد عاصم خان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان میں فی کس 10 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
3 سے 7 نومبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے اس براعظمی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔جس میں نور زمان نے جونگ من ریو کو اور محمد عاصم خان نے سیوجن اوہ کو مسلسل سیٹس میں شکست دے کر فتح یقینی بنائی۔
رانا ثناء اللہ خان نے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی اور اس کامیابی کو قومی فخر کا باعث قرار دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت بہترین صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے قومی ٹیم کی محنت، نظم و ضبط اور لگن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی فتح ملک میں اسکواش کی ترقی اور نئی نسل کی ترغیب کا باعث بنے گی۔
Find Your Interest
- Experience Design: Dropping the “User” from “User Experience”
- 74面.米・マイアミより侍ジャパン担当記者が準決勝直前リポート!WBC特集<第2弾>最新の練習の様子や球場の特徴を解説
- 72面.開催まであと半年!『ラグビーワールドカップ2023』ジェイミーHCが掲げる強豪国撃破のポイントを担当記者が解説&注目選手も紹介
- Can a redesign save Apple's software?
- Test Complex Interactions Earlier with AI Prototyping
- 95面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約12分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 90面.ヤクルト担当記者たちが開幕から約1カ月が経った今季を徹底解説!投手は好調、打者は試行錯誤…若手の活躍に期待大!
- 86面.〝春の甲子園〟センバツ高校野球を総まとめ!担当記者的ベストゲームに、注目選手やタイブレーク制まで語る
- 85面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約10分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 84面.新本拠地「エスコンフィールド北海道」のある北広島市で取材中の担当記者が語る、日ハムの今シーズンと新球場の使用感とは






