سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کی بازیابی کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
آئینی درخواست ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175 ای تھری کے تحت دائر کی گئی ہے، جس میں وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا اختیار نہیں۔ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی آڑ میں شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر خان کی حراست اور نقل و حرکت پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور جنید اکبر خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو تینوں رہنماؤں کی موجودہ مقام اور حراست کی وجوہات فوری ظاہر کرنے کا حکم دیا جائے۔ تینوں رہنماؤں کو وکلا اور اہل خانہ تک رسائی، طبی سہولیات اور تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیاسی مقاصد کے تحت کارروائی کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
Find Your Interest
- Миколаїв. Фото: МикВісті
- Миколаїв. Фото: МикВісті
- Уривок з фільму «Мир для Ніни»
- Валерій Онуфрієнко, міський голова Південноукраїнська. Фото: МикВісті
- Край Кінбурнської коси. Ілюстративне фото: Shutterstock
- Мер Олександр Сєнкевич запропонував запровадити аукціони для розміщення тимчасових споруд у Миколаєві. Фото: МикВісті
- Мер Олександр Сєнкевич запропонував запровадити аукціони для розміщення тимчасових споруд у Миколаєві. Фото: МикВісті
- 韓国、APBC決勝へまた『場合の数』…今度は日本応援?
- 日韓戦完敗も全て失わず…キム・ジンウク5回力投、左腕先発に希望
- ‘롯데 행복 미소 발사’ 국대 4번 드디어 찾았다! 이대호 후계자 도쿄돔 폭격→日 막강 마운드 제대로 혼쭐냈다 [APBC]






