ریاست ٹونک۔ اجڑا دیار
برصغیر پر برطانوی قبضہ محض انگریز تاجروں کی ذہانت کے سبب نہیں ہوا بلکہ خود اس وقت کے حکمرانوں کی نااہلی عیش کوشی اور سیاسی امور سے یکسر ناواقفیت کی وجہ سے ہوا، وہ جو اللہ کا قانون ہے کہ وہ اقتدار کو ایک گروہ سے لے کر دوسرے گروہ کے حوالے کرتا رہتا تاکہ انسانوں کو آزما سکے اور خطۂ ارضی پر انسان کی رہائش ایسی آزمائش ہے، ورنہ دنیا میں فرشتے اور جنات بھی آباد کیے رکھتا اور بقول فرشتگان اس کی عبادت کے لیے فرشتے ہی کافی تھے۔
قصہ مختصر یہ کہ ایک گروہ کے ذریعے دوسرے کو ہٹاتا رہتا ہے مگر بلا سبب نہیں۔ برصغیر ہند کے مسلم حکمراں جب اپنے اعمال کے باعث اپنا حق حکمرانی کھوچکے تو حکمرانی کی باگ ڈور انگریزوں کے ہاتھ لگی مگر یہ عمل اچانک نہیں ہوا، اس کے لیے طویل مدت درکار رہی۔ انگریز تاجر حکمرانوں کی کمزوریوں کا مطالعہ کرتے رہے اور صرف مطالعہ نہیں کررہے تھے، اس کا فائدہ بھی اٹھا رہے تھے۔
انگریزوں کا اصل ہدف دلی میں بیٹھے مغل شہنشاہ تھے جو حق حکمرانی تو کھوچکے تھے مگر حکمرانی کی تہمت ان پر لگی ہوئی تھی۔ اس لیے انگریزوں کا اصل نشانہ تو وہی تھے کہ وہ اپنی بے عملی کے باعث نرم چارہ بن چکے تھے مگر چوں کہ انگریز بغیر تجارت برصغیر میں آگئے تھے اور ان کی آمد صرف بحری راستے سے تھی اس لیے ان تجارتی کوٹھیاں بنگال اور جنوبی ہندوستان میں مدراس وغیرہ میں بھی بنیں، تجارت تو بہرحال چلتی رہی مگر انگریز مقامی سیاست میں فہم و فراست سے داخل ہوئے اور یوں دخیل ہوئے کہ بنگال کے حکمراں اور اس کے بعد جنوبی ہندوستان کا شیر ٹیپو سلطان بھی ان کے سامنے نہ ٹک سکا۔ دہلی میں ان کا نمایندہ شہنشاہ ہند کی کتنی ہی عزت کر رہا ہو انھیں بے اختیار بنانے میں اس کا بڑا ہاتھ رہا، یوں بھی دہلی میں بیٹھے حکمرانوں کے دانت پہلے ہی نکل چکے تھے، اس لیے وہ بے ضرر محض ایک دھکے کی مار پر تھے۔
اب ہندوستان میں آزاد حکمرانی کا تصور عنقا ہوچکا تھا۔ سراج الدولہ، ٹیپوسلطان، مہارانی جھانسی اور نہ جانے کتنے ایسے عناصر جو انگریزوں کی چال کو سمجھ گئے اپنی تمام بصیرت کے باوجود ناکارہ ہوکر رہ گئے۔ اب آزادی کی تمام آوازیں دب کر رہ گئی تھیں ۔ اس ماحول میں ایک پٹھان امیر خان بھی تھا اس کی ایک چھوٹی سی فوج تھی اور وہ کرائے کی جنگ بھی کرلیا کرتا تھا۔ بہادری اور تہور کا یہ عالم تھا ہندوستان کے ہندوستانی جب باہم دست و گریبان ہوتے تو فتح اس کی ہوتی جسے امیر خاں کی فوجی حمایت حاصل ہوتی ۔ امیر خاں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ جس کے لیے جنگ کررہا ہوتا اسے تو جتا دیتا مگر دوران جنگ اپنے لیے بھی خطہ زمین محفوظ کرلیتا کہ زمانۂ امن میں اس کے فوجی بھوکے نہ مریں۔امیر خاں کا تہور اپنی جگہ جب ہندوستان میں مقامی حکمراں یکے بعد دیگرے ناکام ہوتے اور مرتے گئے تو براعظم میں اب انگریزوں کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہ رہا۔
امیر خاں ایک چنگاری تھا جو پہلے دوسروں کے ساتھ مل کر شعلہ بن جایا کرتا تھا اور فتح نصیب رہتا مگر اب وہ بھی اپنے آپ کو تنہا محسوس کررہا تھا خود انگریزوں نے بھی محسوس کرلیا تھا، اب امیر خاں ایک چنگاری ہے جو شعلہ نہ بن سکے گی، چنانچہ انھوں نے فیصلہ کیا کہ جنگ سے کچھ حاصل کرنے کے بجائے میز پر حاصل کیا جائے۔ امیر خاں مرد میدان تھا میز آشنا نہ تھا، چنانچہ 1817ء انگریزوں اور امیر خاں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت جنگ کو بالائے طاق رکھ دیاگیا اور طے ہوا کہ جہاں جہاں امیر خاں کا قبضہ اس پر مشتمل ریاست ان کو دے دی جائے اور وہ مسند نوابی پر فائز ہو۔
یہ عجیب و غریب ریاست تھی جس کا صدر مقام ٹونک تھا۔ امیر کے مقبوضہ علاقے پرگنہ (کمشنری کہہ لیجیے) قرار پائے جو مرکز حکومت سے اسی میل سے لے کر تین سو میل کے فاصلے پر تھے۔ ان کے نام علی گڑھ، چھابڑہ، نمبہ ہیرہ اور سیرونج وغیرہ تھے۔ سرونج اب مدھیہ پردیش میں شامل ہے اور ٹونک سے تقریباً تین سو میل سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔
ایک تو ریاست پانچ چھ حصوں میں بٹی ہوئی تھی، دوسرے انگریز حکمرانوں کے خوف کا یہ عالم تھا کہ اس چھوٹی سی ریاست کے حکمراں کے لیے یہ شرط بھی عائد کردی کہ حکمراں آپ رہیں گے، ولی عہد آپ کے صاحبزادے وزیر خاں ہی رہیں گے مگر فی الحال وہ اپنی خالہ کے گھر یعنی قلعہ معلیٰ میں قیام فرمائیں گے۔ یہ ایک طرح کا رہن تھا جو بظاہر باعزت نظر آرہا تھا کہ وہ اپنی خالہ (اور خالو کہ شہنشاہ ہند تھے) کے گھر رہیں دراصل انگریز امیر خاں سے خائف تھے، اس لیے وزیرخاں کو ( جو بعد میں وزیرالدولہ کہلائے اور ٹونک کے حکمراں ہوئے اپنی نظروں کے سامنے دہلی میں پرورش پانے کے لیے یا امیر خاں کو کسی فوجی اقدام سے دور رکھنے کے لیے نظروں کے سامنے رکھا کیوں کہ دہلی اب مغل بادشاہ کی نام نہاد آرام گاہ تھا۔ وزیر خاں کے وہاں رہنے سے امیر خاں کو کسی فوجی ایڈونچر کے قابل نہ رہنے دیا آزادی کی یہ آخری چنگاری بھی انگریز کے جال رنگ زمیں بن گئی۔
ٹونک ایک دیسی ریاست کے طور پر وجود میں آیا جس کے عروج و زوال کی اپنی داستان ہے۔
Find Your Interest
- 10 Hacks Every Reddit User Should Know
- ‘신인감독 김연경2’ 윤영인, 김연경 매서운 일대일 특훈에 끝내 눈물..“달라져야겠다”
- 박진영, 김유정 정체 알았다..“만나서 반갑습니다, 이가경 씨” (‘100일의 거짓말’)
- 한소희도 '이불'이었다..엑스러브, 악플·상처 딛고 데뷔 2년 차 우뚝 ('전참시')
- 김상혁, ♥유채련 앞 허세 가득..“속도? 천천히 세게 갈 수 있어” (‘신랑수업2’)
- 조준현, 또 ‘형’ 조준호 불렀다..♥소이원 “데이트 둘만 하고파” (‘신랑수업2’)
- ‘롯데 행복 미소 발사’ 국대 4번 드디어 찾았다! 이대호 후계자 도쿄돔 폭격→日 막강 마운드 제대로 혼쭐냈다 [APBC]
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- ‘안세영 없을 때 무조건 우승해야 한다!’ 야마구치-왕즈이-천위페이-미야자키 ‘여자단식 4대장’ 나란히 4강 진출…과연 우승은 누구?






