موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے؟ پی ٹی اے نے حل بتادیا
موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ یا ٹیلی کمیونیکیشن کی دیگر سہولتوں میں خرابی کی صورت میں صارفین کے لیے شکایت درج کرانے کا طریقہ واضح کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین پہلے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کریں اور مسئلہ حل نہ ہونے پر اتھارٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایت کی صورت میں پہلا قدم متعلقہ کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کرنا ہے۔ صارفین کمپنی کے کال سینٹر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا کسٹمر سروس سینٹر کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔
شکایت جمع کراتے وقت مسئلے کی نوعیت اور اس سے متعلق تمام ضروری تفصیلات واضح طور پر بتانا ضروری ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت درج ہونے کے بعد اس کا ریفرنس یا کمپلینٹ نمبر ضرور حاصل کریں اور شکایت جمع کرانے کی تاریخ اور وقت بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
اتھارٹی کے مطابق صارفین کو متعلقہ ٹیلی کام کمپنی کو مسئلہ حل کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔ اگر مقررہ مدت میں شکایت کا ازالہ نہ ہو یا کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا حل صارف کے لیے قابلِ اطمینان نہ ہو تو وہ پی ٹی اے سے رابطہ کرسکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے پی ٹی اے کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) موجود ہے، جس کے ذریعے آن لائن شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ اتھارٹی سے رجوع کرتے وقت صارف کو اپنی ذاتی معلومات کے ساتھ متعلقہ کمپنی سے حاصل کردہ پہلے شکایت یا ریفرنس نمبر کی تفصیل بھی فراہم کرنا ہوگی۔
صارفین پی ٹی اے کے آن لائن پورٹل https://complaint.pta.gov.pk/CMS/ پر شکایت جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔ شکایت کے لیے ہیلپ لائن 0800-55055 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، جبکہ پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاتر میں ذاتی طور پر بھی درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شکایت کے مؤثر اندراج اور اس پر کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ صارف پہلے متعلقہ ٹیلی کام کمپنی سے رابطہ کرے اور اس کا باقاعدہ شکایت نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی ضرورت پڑنے پر اتھارٹی سے رجوع کرے۔
Find Your Interest
- Can we afford another lost decade?
- Philippine economy may recover once inflation risks ease
- BSP confronts ‘difficult’ balancing act amid heated inflation, tepid growth
- The 2.1% that should make us rethink growth
- UK economy expands by most in 2-1/2 years in Q3
- The Stock Market Is Not the Economy
- Robert Solow on Growth and the State of Economics
- A Hazeltine 1420 Lives Again
- Why India cannot afford to be a bystander in Eurasia’s new security order
- Karnataka Woman, Presumed Dead, Found Alive After 7 Years By Her 'Murderer'






