قومی کھیل کے فروغ کیلیے پی ایچ ایف کی جانب اسکولوں میں ہاکی کا سامان تقسیم
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کو تعلیمی اداروں کی سطح پر فروغ دینے اور نوجوان نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے لئے فیصل آباد ریجن کے اسکولوں میں ہاکی کا مکمل سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ایم پی اے رانا شہریار خان کے علاوہ ہاکی فیملی اور معززین شہر کے علاوہ مختلف اسکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کے شاندار ماضی کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسکولوں کی سطح سے ہی بچوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات اور موقع فراہم کیے جائیں۔
اسکولوں میں ہاکی اسٹکس اور دیگر سامان کی فراہمی کا بنیادی مقصد طلبہ میں کھیل کا شوق پیدا کرنا، گراس روٹ سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر فیصل آباد ریجن کے اسکولوں کے نمائندوں میں ہاکی کا مکمل سامان تقسیم کیا گیا۔ مقامی تعلیمی و سماجی حلقوں نے پی ایچ ایف کے اس اقدام کو فیصل آباد ریجن سمیت ملک میں ہاکی کے روشن مستقبل اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-15 04:21
- T+2h 1 篇 2026-11-15 04:21
- T+12h 1 篇 2026-11-15 04:21
- T+24h 1 篇 2026-11-15 04:21
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- Nova tecnologia: por que pane de 4 horas pode afetar voos nos EUA por vários dias
- Thiago Wild, pelas beiradas, salta 200 posições no ranking em cinco meses
- Ibovespa sobe com exterior e noticiário fiscal e corporativo – apesar de Petrobras
- Endrick gera prejuízo? Por que Palmeiras pode ter “custo” de R$ 72 mi com transferência
- 6×1: Câmara contesta parte da decisão de Dino sobre flexibilização de folgas
- Investidores recorrem ao WhatsApp e até ao faz para fechar negócios
- Congresso aprova liberação de ao menos R$ 3 bilhões para ministérios e órgãos do Judiciário e Legislativo
- Ibovespa cai: fiscal, cautela com juros nos EUA e balanço do BB pesam no índice
- MPF investiga bloqueio do acesso à praia em ilha de Willer Tomaz reivindicada por Richarlison
- Inflação alta nos EUA e novo Congresso abrem brechas para reduzir tarifas do Brasil






