نوشہرہ؛ بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شہری معجزانہ طور پر بچ گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے نوجوان ارمان توحید اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ماما خیل نظامپور سے تعلق رکھنے والے ارمان توحید اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل ہمارے بکرے گم ہوگئے تھے جس کی تلاش و پتہ براری کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ ہماری بکری کو مطہر شاہ مثل خان ساکن شوانگے نے چوری کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معین، رحیم شاہ اور خائستہ رحمان گاؤں شوانگے جاکر شوانگے کے مین چوک میں مطہر شاہ کے ساتھ ملے اس وقت مطہر شاہ کے ساتھ نہار علی لیاقت بھی ہمراہ تھے اور ہم نے مطہر شاہ سے پوچھا کہ آپ نے ہمارے بکری چوری کی ہے یا نہیں، جس پر مطہر شاہ اور نہار علی ہمارے ساتھ لڑ پڑے اور ہمارے ساتھ مشت و گریباں ہوکر دونوں نے یکدم اپنے اپنے کلاشنکوف سے ہم کے اوپر فائرنگ شروع کردی۔
درخواست گزار نے کہا کہ نہار علی کی فائرنگ سے رحیم شاہ جمشید خان اور مطہر شاہ کی فائرنگ سے میرا بھائی معین توحید اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ میں اور خائستہ رحمان بال بال بچ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجہ عناد چوری شدہ بکروں کے بارے میں پوچھنے پر وقتی زبانی تکرار بتائی جا رہی ہے تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Find Your Interest
- 광주에서 온 수달 듀오, 도쿄돔을 지배했다...박재현·김도영 홈런 대폭발→천신만고 끝에 일본과 결승 격돌 [APBC]
- C등급, 보상선수 없지만…‘출루율 최하위+삼진 3위’ FA 김호령, 수비 하나 믿고 투자해도 될까
- 빽가, 모친상에 방송 섭외 거절.."지금도 힘들어"
- "일주일 이상 집 못 들어가기도" 박지현, 행사철마다 모텔 전전 /어저께
- 레인보우 고우리, 득남 후 배꼽춤 포기.."몸무게 회피하는 중"
- ‘2경기 9⅔이닝 11실점’ 불안했던 한국 불펜, 대만전은 달랐다…3이닝 1실점 합작→결승 진출 [APBC]
- ‘잠실예수’ 니퍼트, 잠실구장 마지막 추억했다 “잠실에서 뛴 나는 행운아, 돔구장은 싫어”
- "한국에선 투수가 사과하는데…" 빈볼 악연 떠올린 푸이그, ML 시절 '뼈저린 후회' 왜 아직도 포기 못하나
- "일부종사 못 한 게 불효" 혜은이, 두 번 이혼 언급
- '韓 기적의 우승 노린다' 김광현 후계자, NEW 일본 킬러의 탄생 보여줄까…주니치 38승 투수와 맞대결 [오!쎈 도쿄]






