برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرار
لندن میں مقیم حکومت مخالف ایرانی صحافیوں کی نگرانی اور ان کے خلاف ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو ایرانی شہریوں کو برطانوی عدالت نے مجرم قرار دے دیا جب کہ اس مقدمے میں ایک تیسرے ملزم کو بری کردیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 41 سالہ مصطفیٰ سپاہوند کو دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا جن میں غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت اور ممکنہ حملے کی تیاری سے متعلق جرم شامل ہے۔
اسی طرح دوسرے ملزم 46 سالہ فرہاد جوادی منیش کو غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا جبکہ تیسرے ملزم 57 سالہ شپُور قلعہلی خانی نوری کو دونوں الزامات سے بری کردیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے اگست 2024 سے مارچ 2025 کے دوران لندن میں قائم فارسی زبان کے نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل سے وابستہ صحافیوں مجتبیٰ پورمحسن اور کامبیز حسینی کی ریکی کی۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے ان دونوں صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نقل و حرکت کی نگرانی کی گئی، ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کے بارے میں معلومات جمع کیں۔
برطانوی پولیس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے شہریوں کو 2023 میں نافذ ہونے والے قومی سلامتی کے قانون کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی پولیس کی اعلیٰ رابطہ کار وکی ایونز نے کہا کہ یہ مقدمہ برطانیہ کو ایران سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران مسلسل جاسوسی میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مئی 2025 میں ملزمان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔
دونوں مجرموں کو آئندہ ماہ سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
پس منظر: ایران اور برطانیہ میں کشیدگی
برطانیہ اور ایران کے درمیان حکومت مخالف صحافیوں اور سیاسی مخالفین کی نگرانی کے معاملے پر پہلے بھی کشیدگی رہی ہے۔
لندن میں قائم ایران انٹرنیشنل فارسی زبان کا نشریاتی ادارہ ہے جو ایرانی حکومت پر تنقید کے باعث تہران کے نشانے پر رہتا ہے۔
اس مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزمان نے صحافیوں کے پتے تلاش کیے، ان کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی تصاویر بنائیں اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں سے متعلق معلومات جمع کیں۔
استغاثہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی تیاری تھا۔
ایک ملزم سپاہوند نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسے ایرانی حکام کی جانب سے دھمکایا گیا اور وہ دباؤ میں یہ کام کررہا تھا، جب کہ دیگر ملزمان نے ایرانی خفیہ ادارے کی معاونت کے علم سے انکار کیا تھا۔
Find Your Interest
- 광주에서 온 수달 듀오, 도쿄돔을 지배했다...박재현·김도영 홈런 대폭발→천신만고 끝에 일본과 결승 격돌 [APBC]
- C등급, 보상선수 없지만…‘출루율 최하위+삼진 3위’ FA 김호령, 수비 하나 믿고 투자해도 될까
- 빽가, 모친상에 방송 섭외 거절.."지금도 힘들어"
- "일주일 이상 집 못 들어가기도" 박지현, 행사철마다 모텔 전전 /어저께
- 레인보우 고우리, 득남 후 배꼽춤 포기.."몸무게 회피하는 중"
- ‘2경기 9⅔이닝 11실점’ 불안했던 한국 불펜, 대만전은 달랐다…3이닝 1실점 합작→결승 진출 [APBC]
- ‘잠실예수’ 니퍼트, 잠실구장 마지막 추억했다 “잠실에서 뛴 나는 행운아, 돔구장은 싫어”
- "한국에선 투수가 사과하는데…" 빈볼 악연 떠올린 푸이그, ML 시절 '뼈저린 후회' 왜 아직도 포기 못하나
- "일부종사 못 한 게 불효" 혜은이, 두 번 이혼 언급
- '韓 기적의 우승 노린다' 김광현 후계자, NEW 일본 킬러의 탄생 보여줄까…주니치 38승 투수와 맞대결 [오!쎈 도쿄]






