Current
·
C2
·2026-11
پاکستان میں فرٹیلائزرز کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پاکستان میں فرٹیلائزرز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جب کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں، طلب و رسد اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کے خلاف آئندہ سات دنوں میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، مقررہ قیمت سے زائد پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ ہوں گے، ناجائز منافع خوری میں ملوث کھاد ڈیلرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی اور کھاد کمپنیوں کو اپنے ڈیلرز کی قیمتوں اور سپلائی کا ذمہ دار قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈیلرز کی جانب سے زائد قیمت وصولی پر کھاد کمپنیوں سے بھی جواب طلبی ہوگی، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کا کوئی مسئلہ نہیں۔
گندم کی کاشت کے سیزن میں کسانوں کو کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو کھاد کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیکٹری سطح پر قیمتیں مستحکم ہیں تو ڈیلرز زائد قیمتیں کیوں وصول کر رہے ہیں؟ کسانوں کا معاشی استحصال اور کھاد کی ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
Find Your Interest
- ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل کے بعد نیب متحرک
- Texans' new 'HOUSTON/US' uniforms a love letter to city's culture, street tiles
- Big Ten football power rankings after Week 11 | Buckeyes Wire
- After Brutal Start, Florida Panthers Getting a Break in the Schedule
- برازیل: جنگلات میں الگ تھلگ رہنے والے مقامی قبیلے کی نایاب ویڈیو جاری، بقا کو خطرات لاحق
- interview: meeting the soft, breathing creatures of katrijn westland
- Pochettino not thinking about Man United signings: “We need to love the players that we have’
- Where to watch Purdue basketball vs. Oakland on Friday, Nov. 20: Start time, roster, schedule
- اینکر ربیعہ احسن کی بہن کا خون معاف بیان حلفی عدالت میں پیش، شوہر کی ضمانت منظور
- Series A funding has skyrocketed in 2026. Founders aren’t getting more chances
Current
·
C2
·2026-11






