Current
·
C2
·2026-11
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس سے ملاقات
قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے آج اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے قطر کے معزز مہمان کا پاکستان کے پہلے دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کی وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا۔
وزیراعظم نے قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر قطر کی جانب سے مائع قدرتی گیس (LNG) کی مسلسل فراہمی کو سراہا، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہے۔
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو وہاں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان -قطر اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کہا کہ خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں شامل موجود تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔
قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان آمد پر مہمان نوازی پر کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم تک قطر کے امیر کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، توانائی کے امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے قطر کی انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا) اور پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری کے درمیان سیکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)، نیز منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی اور پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے ان دستاویزات پر دستخط کیے۔
وزیراعظم نے قطر سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔
Find Your Interest
- How to Embed, Inline, and Reference SVG Files in Svelte
- Gemini Live is Google Home's next upgrade project, yet only subscribers can enjoy it
- Pixel Phones Crazy New Virtual Gamepad is Finally Here (Updated)
- If Your Google Pixel's Camera Is Suddenly Broken, Here's the Fix
- Google’s November update is breaking Pixel cameras, but there’s an easy fix
- Podcast Technology (Brenda Salinas)
- A Conspiracy To Kill IE6
- Have Software Developers Given Up?
- App Lock is Back on Android 17 – Here’s How I Got It
- Coinbase Launches ChatGPT Trading Plugin for Crypto, Stocks and Derivatives With Approval
Current
·
C2
·2026-11






