Current
·
C2
·2026-11
پہلا ون ڈے: مہلی بیئرڈمین کی ڈیبیو پر شاندار بولنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
پرتھ میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلش ٹیم آسٹریلوی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے 21 سالہ فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین نے اپنے ون ڈے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے اپنے ابتدائی اسپیل میں ہی انگلینڈ کے اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں کپتان ہیری بروک، جو روٹ، ٹام بینٹن، جارڈن کاکس اور سیم کرن شامل تھے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صرف تین کھلاڑی 20 رنز کا ہندسہ عبور کرسکے۔
جواب میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 23.3 اوورز میں ہی کامیابی دلا دی۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر تنازع بھی خبروں میں رہا تاہم میدان میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی نے آسٹریلیا کو بڑی کامیابی دلائی۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جہاں انگلینڈ واپسی کی کوشش کرے گا۔
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 3 篇 2026-11-18 19:58 پہلا ون ڈے: مہلی بیئرڈمین کی ڈیبیو پر شاندار بولنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی انگلینڈ نے آٹھ سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی England thrash Australia to win ODI series
- T+2h 3 篇 2026-11-18 21:58 پہلا ون ڈے: مہلی بیئرڈمین کی ڈیبیو پر شاندار بولنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی انگلینڈ نے آٹھ سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی England thrash Australia to win ODI series
- T+12h 3 篇 2026-11-19 07:58 پہلا ون ڈے: مہلی بیئرڈمین کی ڈیبیو پر شاندار بولنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی انگلینڈ نے آٹھ سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی England thrash Australia to win ODI series
- T+24h 3 篇 2026-11-19 19:58 پہلا ون ڈے: مہلی بیئرڈمین کی ڈیبیو پر شاندار بولنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی انگلینڈ نے آٹھ سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی England thrash Australia to win ODI series
Conclusion
该事件汇聚 3 个来源,平均可信度 43%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Computational tools for society’s most complex challenges
- Computational tools for society’s most complex challenges
- Documenting the tech worker movement
- Documenting the tech worker movement
- Windows Server 2028 won't be compatible by default
- Version History: Aibo
- Request for Comments: PCI Secure Software Lifecycle Standard v2.0
- Bots in the boardroom: Could an AI ever replace board directors?
- Measure by measure, studying society accurately
- Measure by measure, studying society accurately
Current
·
C2
·2026-11






