Current
·
C2
·2026-11
سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی، حوثیوں نے اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا
ریاض: سعودی عرب پر یمن کے حوثی گروپ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی آگئی ہے۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے مشرقی صوبے اور ریاض کے علاقے میں مزید ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حوثیوں نے سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں تیل کی تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب نیوز اور خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی فضائی حدود میں ایک اور ڈرون کو روک کر تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے ڈرون کے مقامِ پرواز، ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
سعودی اتحاد نے جمعرات کو ریاض کے علاقے میں بھی ڈرونز روکنے کی اطلاع دی۔ عرب نیوز نے دارالحکومت کے علاقے میں دو الگ الگ واقعات میں ڈرونز کی تباہی کی خبر دی، جبکہ انادولو کے مطابق ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو روکا گیا۔
اس سے ایک روز قبل بدھ کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب آنے والے تین کروز میزائلوں اور مکہ مکرمہ سمیت جنوبی سعودی عرب کی سمت بڑھنے والے دو ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق روکے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ مکہ ریجن کے گاؤں صبوحہ میں گرا تھا۔ فراہم کردہ رپورٹ میں ان واقعات کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔
دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے سعودی عرب کی مشرق سے مغرب تک جانے والی اہم تیل پائپ لائن اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں تیل کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ایک کارروائی کے دوران ڈرون کے ذریعے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 7 کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں بیلسٹک میزائل سے ینبع کی تیل کی تنصیب کو ہدف بنایا گیا۔
یحییٰ سریع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے اور یمن کی سرحد کے قریب واقع ایک فضائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق چاروں کارروائیاں کامیاب رہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سعودی عرب کی مشرق سے مغرب تک جانے والی پائپ لائن خلیج فارس کے بجائے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے۔ اس لیے اس پر حملے کا دعویٰ عالمی توانائی کی فراہمی اور خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔
تاحال سعودی حکام کی جانب سے حوثیوں کے تیل پائپ لائن، ینبع کی تنصیب اور دیگر فوجی اہداف پر حملوں کے دعوؤں کی تفصیلی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
Event trace
Timeline
- سعودی اتحاد کا یمن کے چار شہروں میں حوثیوں کے 60 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ 整合
- ریاض کی جانب حوثیوں کا کروز میزائل، سعودی اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا 整合
- سعودی فوج نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے 原创
- سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کردیں 整合
- পবিত্র মসজিদুল হারামের ২১ কিমি দূরে আছড়ে পড়ল ব্যালিস্টিক ক্ষেপণাস্ত্রের ধ্বংসাবশেষ 整合
- حوثیوں کے مکہ مکرمہ پر دو بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے 整合
Time Slices
- T0 7 篇 2026-11-18 16:08 حوثیوں کے مکہ مکرمہ پر دو بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے পবিত্র মসজিদুল হারামের ২১ কিমি দূরে আছড়ে পড়ল ব্যালিস্টিক ক্ষেপণাস্ত্রের ধ্বংসাবশেষ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کردیں سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی، حوثیوں نے اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا سعودی فوج نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے ریاض کی جانب حوثیوں کا کروز میزائل، سعودی اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا سعودی اتحاد کا یمن کے چار شہروں میں حوثیوں کے 60 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
- T+2h 7 篇 2026-11-18 18:08 حوثیوں کے مکہ مکرمہ پر دو بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے পবিত্র মসজিদুল হারামের ২১ কিমি দূরে আছড়ে পড়ল ব্যালিস্টিক ক্ষেপণাস্ত্রের ধ্বংসাবশেষ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کردیں سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی، حوثیوں نے اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا سعودی فوج نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے ریاض کی جانب حوثیوں کا کروز میزائل، سعودی اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا سعودی اتحاد کا یمن کے چار شہروں میں حوثیوں کے 60 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
- T+12h 7 篇 2026-11-19 04:08 حوثیوں کے مکہ مکرمہ پر دو بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے পবিত্র মসজিদুল হারামের ২১ কিমি দূরে আছড়ে পড়ল ব্যালিস্টিক ক্ষেপণাস্ত্রের ধ্বংসাবশেষ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کردیں سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی، حوثیوں نے اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا سعودی فوج نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے ریاض کی جانب حوثیوں کا کروز میزائل، سعودی اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا سعودی اتحاد کا یمن کے چار شہروں میں حوثیوں کے 60 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
- T+24h 7 篇 2026-11-19 16:08 حوثیوں کے مکہ مکرمہ پر دو بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے পবিত্র মসজিদুল হারামের ২১ কিমি দূরে আছড়ে পড়ল ব্যালিস্টিক ক্ষেপণাস্ত্রের ধ্বংসাবশেষ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کردیں سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی، حوثیوں نے اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا سعودی فوج نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے ریاض کی جانب حوثیوں کا کروز میزائل، سعودی اتحاد نے فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا سعودی اتحاد کا یمن کے چار شہروں میں حوثیوں کے 60 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
Conclusion
该事件汇聚 7 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- We pulled a random golfer off the range for a Ventus fitting - it was electric.
- International Men's Day 2026: Why Men Must Prioritise Their Health And Embrace Ayurvedic Wellness Practices
- UCLA vs Michigan Prediction: One Bruin Win Away From The Big Ten Championship
- Chris Williams was No. 1. Then he turned pro. Here's what he wishes he knew
- Bruins Motor Past Red Wings, Snap Losing Streak
- floating concrete cylinder suspends over water basin for buddhist memorial in japan
- Another dominating win for the Notre Dame Women’s Basketball team
- The real reason John Harbaugh opted to receive after Giants won coin toss
- BI: Ketidakpastian Ekonomi Global Tetap Tinggi, Ekonomi Domestik Tetap Resilien
- Notre Dame lights up the scoreboard in OT vs Rutgers for 110-100 win
Current
·
C2
·2026-11






