Current
·
C2
·2026-11
ایران کا بحرین میں امریکی وارننگ ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں نصب امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔
اگر اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے تو ستمبر کے اوائل کے بعد خلیجی ملک میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے سے متعلق یہ اپنی نوعیت کا پہلا دعویٰ ہوگا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے جنوبی علاقے میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر مبینہ فضائی حملے کے جواب میں کی گئی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے صوبے ہرمزگان کے ضلع سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے ردعمل میں بحرین میں امریکی ریڈار پر کارروائی کی گئی۔
تاہم ایرانی دعوے میں ریڈار کو پہنچنے والے نقصان یا حملے کے نتائج سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع میں بظاہر عارضی اور نازک وقفہ موجود ہے۔ یہ جنگ 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی اور بعد ازاں خطے کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی دعوے پر امریکا اور بحرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس لیے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنائے جانے اور اسے پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 5 篇 2026-11-18 17:57 ایران کا بحرین میں امریکی وارننگ ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر سیریک پر فضائی حملہ، سرکاری میڈیا کا دعویٰ বাহরাইনে যুক্তরাষ্ট্রের রাডার স্থাপনায় হামলা চালিয়েছে ইরান ایران کا بحرین میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ইরান–যুক্তরাষ্ট্র পাল্টাপাল্টি হামলা
- T+2h 5 篇 2026-11-18 19:57 ایران کا بحرین میں امریکی وارننگ ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر سیریک پر فضائی حملہ، سرکاری میڈیا کا دعویٰ বাহরাইনে যুক্তরাষ্ট্রের রাডার স্থাপনায় হামলা চালিয়েছে ইরান ایران کا بحرین میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ইরান–যুক্তরাষ্ট্র পাল্টাপাল্টি হামলা
- T+12h 5 篇 2026-11-19 05:57 ایران کا بحرین میں امریکی وارننگ ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر سیریک پر فضائی حملہ، سرکاری میڈیا کا دعویٰ বাহরাইনে যুক্তরাষ্ট্রের রাডার স্থাপনায় হামলা চালিয়েছে ইরান ایران کا بحرین میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ইরান–যুক্তরাষ্ট্র পাল্টাপাল্টি হামলা
- T+24h 5 篇 2026-11-19 17:57 ایران کا بحرین میں امریکی وارننگ ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر سیریک پر فضائی حملہ، سرکاری میڈیا کا دعویٰ বাহরাইনে যুক্তরাষ্ট্রের রাডার স্থাপনায় হামলা চালিয়েছে ইরান ایران کا بحرین میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ইরান–যুক্তরাষ্ট্র পাল্টাপাল্টি হামলা
Conclusion
该事件汇聚 5 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- چلے بھی آؤ
- مصنوعی ذہانت کے دور میں لفظ ’انسان‘ کی اہمیت بڑھ گئی؛ سال 2026 کا لفظ ’ہیومن‘ قرار
- ’بادشاہ کی خفیہ سروس میں خوش آمدید‘، نئے جیمز بانڈ کےلیے شاہ چارلس کا پیغام وائرل
- اسرائیلی مکروہ منصوبہ؛ چہرہ شناسی کیلیے 35 لاکھ فلسطینیوں کی تصاویر ایمازون کو دیدیں
- James Bond stays male
- The EU’s poorest state is done taking orders. Can it make Brussels listen?
- 고경표 음주운전에 ‘보검매직컬2’→‘대탈출’ 날벼락..직접 입 열고 사과할까 [Oh!쎈 이슈]
- 최예나, 사브리나 카펜터 표절? 오마주?..MMA 무대·의상에 ‘시끌’ [Oh!쎈 이슈]
- '음주운전' 고경표 삭제하고 '놀뭐'는 웃었다..올해 최고 시청률 경신[Oh!쎈 이슈]
- "집안 이슈" 민혜연, 한달 전 티 낸 임신..♥주진모 7년 공백기 지운 경사[Oh!쎈 이슈]
Current
·
C2
·2026-11






