بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معاملات بات چیت سے آگے بڑھانے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر سلمان،لطیف کھوسہ کی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق بانی، اہلیہ نے بیرسٹر گوہر کی مفاہمتی پالیسی کی تائید کرتے ہوئے معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
بانی نے پارٹی رہنمائوں کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے اور بیرسٹر گوہر کو اپنا کردار جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی، ملاقات میں بانی، وکلا کا رویہ مصالحتی رہا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بند گلی میں جانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔
ذرائع کے مطابق بانی کا کہناتھاکہ وہ ٹی وی پر خبریں دیکھ رہے ،اخبارات کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں، موجودہ سیاسی صورتحال اور ٹی وی پروگرامز سے آگاہی ہے،انہوں نے ارکان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں فی الحال واپس جانے سے روک دیا ہے تاہم ملاقات میں استعفوں یا پارلیمنٹ چھوڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بانی نے کہا آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آنے پر غوروغوض کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 9 نومبر کو بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سلمان صفدر کی چیف جسٹس سے ملاقات کرائی اور ریلیف کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان کی بانی سے ملاقات طے ہوئی تھی، بعد ازاں لطیف کھوسہ کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔
بانی نے ملاقات میں علیمہ خان کی رہائی کے لیے بھی کوششیں کرنے کی ہدایت کی، بانی کو بتایا گیا کہ اگر معاملات ٹھیک چلتے رہے تو بشریٰ بی بی کا علاج بھی ہو جائیگا،ہسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وکیل انتظار پنجوتھہ سے انصاف لائرز فورم کی ذمہ داریاں واپس لے کر نیاز اللہ نیازی کو سونپ دی گئیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق کل اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کو کسی خفیہ سیاسی سرگرمی یا پسِ پردہ ڈیل سے جوڑنا محض قیاس آرائی ہے۔
Find Your Interest
- The ultimate Christmas movie streaming list
- ChatGPT wedding vows: Efficient or grotesque?
- AdultFriendFinder vs. Snapchat: Which is better for sexting?
- Black Friday 2026 at Home Depot: See the ad and shop early deals
- Walmarts early Black Friday sale is live: Save on Apple AirPods, Hisense TVs, Lego, and more
- Hey, Prime members: Take 50% off Amazons brand-new Alexa+ devices
- Don’t Paint Those Walls—Why White is Still the Most Sophisticated look of 2026
- The best early TV deals to shop if you cant hold off until Black Friday
- Early Black Friday deals from Samsung are live: Shop gaming monitors, TVs, and unlocked phones
- Early Black Friday Nintendo deals are live: Save $30 on the Switch 2 and get SanDisk storage upgrades






