اسمارٹ گلاسز پر پابندی کی درخواست، لاہور ہائی کورٹ نے ہدایات جاری کردیں
لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی عملی اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون نادرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے شہرام ساقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران منسٹری آف کامرس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی، جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس معاملے پر لکھ دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس معاملے پر کیا اقدامات کیے گئے ہیں، رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ معاملہ کابینہ میں کب تک جائے گا، عملی اقدامات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے یہ بھی پوچھا کہ کیا اسمارٹ گلاسز کا معاملہ اٹھایا گیا ہے یا نہیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل رفاقت ڈوگر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد اسے کابینہ کو ارسال کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو بھی اس حوالے سے لکھ دیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف میر عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق اسمارٹ گلاسز کی ریکارڈنگ یا اس حوالے سے کسی متاثرہ شہری کی درخواست این سی سی آئی اے میں زیر سماعت نہیں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- 「中堅手の数が足りない」ロッテ、ファン・ソンビンで行くか…Cランク・キム・ホリョンも
- [사진]유세빈 치어리더, '귀여운 매력'
- [사진]유세빈 치어리더, '상큼 매력 뽐내며'
- [사진]천소윤 치어리더, '달달한 하트'
- [사진]유세빈 치어리더, '탄탄한 복근 뽐내며'
- [사진]IBK기업은행 최정민, '득점에 주먹을 불끈'
- [사진]IBK기업은행 빅토리아, '득점에 기뻐하며'
- [사진]IBK기업은행, '파죽의 개막 4연승'
- [사진]IBK기업은행 마나베 마사요시 감독, '방심은 없다'






