امریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ
امریکی کرکٹ میں دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً چار ہزار کھلاڑیوں نے آئندہ ماہ ہونے والے یو ایس اوپن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا لی۔
ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں جس کا انعقاد 14 نومبر کو بوکا ووڈز کنٹری کلب، بوکا ریٹن، فلوریڈا، امریکا میں ہوگا۔
یو ایس اوپن ٹی ٹوئنٹی کے چیئرمین محمود قریشی نے تصدیق کی کہ اس ڈرافٹ کے دوران 75 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، یہ 5 سے 14 دسمبر تک شیڈول مرکزی ٹورنامنٹ سے قبل ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ پہلی مرتبہ واضح کرے گا کہ مختلف فرنچائزز دسمبر کے ایونٹ کے لیے اپنی ٹیموں کی تشکیل کس انداز میں کر رہی ہیں۔
ہزاروں درخواست گزاروں میں سے صرف 75 کھلاڑیوں کے انتخاب کے باعث فرنچائزز کے سلیکٹرز کو سخت فیصلوں کا سامنا ہوگا۔ انہیں مقامی ٹیلنٹ اور بین الاقوامی تجربے کے درمیان بہترین توازن قائم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بتدریج امریکی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے خواہشمند مقامی کھلاڑیوں کے لیے اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں انہیں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
Find Your Interest
- Trump planeja levar Musk em sua viagem à Ásia e deve evitar falar sobre o caso da Nvidia
- José Simão
- Crise aérea nos EUA: o que provocou e quais os riscos? Veja perguntas e respostas
- O negócio que cresceu com relacionamentos agora quer vender sem intermediários
- El arco del Tri sigue vacante: México no encuentra a su portero titular tras 11 convocados
- Tres vértices
- ¿Dejarán INE en piloto automático?






