چترال اور دیر بالا میں بارش و برفباری، کمراٹ روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند
لوئر اور اپر چترال میں 24 گھنٹے مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد جمعہ کی صبح موسم میں وقفہ آگیا، تاہم بارش اور برفباری تھمنے کے بعد سرد اور تیز ہواؤں نے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔
اپر چترال کے تورکہو، تریچ، کھوت، اجنو، ریچ، بروغل، یارخون اور شندور میں برفباری ہوئی، جبکہ لوئر چترال کے گرم چشمہ، کریم آباد، کالاش ویلیز کے بالائی دیہات، لواری ٹنل، گولین اور مڈک لشٹ نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ لواری ٹنل پر برفباری کے باوجود ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
چترال شہر، آیون، بروز اور دروش سمیت نشیبی علاقوں میں موسم جزوی طور پر صاف ہوگیا۔ بارش کے بعد پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ چترال شہر، کجو، سنگور، بروز، کیسو، خیرآباد، دروش اور سویر میں گندم کی بوائی بھی شروع کر دی گئی۔
دوسری جانب جلانے کی لکڑی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ چترال شہر میں جلانے کی لکڑی 1300 سے 1500 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کوئلے کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کے مطابق سلنڈر گیس بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔
ادھر دیر بالا کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی شہری آبادیوں میں بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
وادی کمراٹ روڈ پر چیراگلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سڑک کی بندش سے سیاح اور مسافر پھنس گئے جبکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Find Your Interest
- O negócio que cresceu com relacionamentos agora quer vender sem intermediários
- IPCA tem alívio em serviços e núcleos, mas alimentos devem manter Copom em cautela
- Trump planeja levar Musk em sua viagem à Ásia e deve evitar falar sobre o caso da Nvidia
- José Simão
- Crise aérea nos EUA: o que provocou e quais os riscos? Veja perguntas e respostas
- El arco del Tri sigue vacante: México no encuentra a su portero titular tras 11 convocados
- Tres vértices






