Current
·
C2
·2026-11
کراچی؛ مغویوں کو بازیاب کرانے والا پولیس افسر مبینہ اغوا برائے تاوان میں ملوث
کراچی میں شہریوں کو اغوا کاروں سے بازیاب کرانے والا اے وی سی سی کا افسر خود مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکل آیا اور تاجر کے اغوا کا الزام عائد کیا گیا۔
کراچی کے تھانہ گلبہار میں درج مقدمے میں اے وی سی سی گارڈن میں تعینات اے ایس آئی پر نجی افراد کے ساتھ مل کر تاجر کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اے وی سی سی کے پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالتی احکامات پر تھانہ گلبہار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ناظم آباد کے تاجر عرفان علی شاہ کو سرکاری موبائل میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا اور مغوی تاجر کو پوری رات تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے 8 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد رہا کیا اور دوست سے کاغذ پر دستخط بھی کروائے۔
متاثرہ تاجر نے کہا کہ تشدد سے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اس کی عباسی شہید اسپتال کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے۔
عدالتی حکم پر گلبہار تھانے میں اے وی سی سی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایڈیشنل آئی جی نے تین رکنی تحقیقاتی بورڈ بنا دیا ہے۔
Find Your Interest
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- Debunking AI agent accessibility claims and solving AI alignment for accessibility
- Would you trust an AI bot to find the fix for vulnerabilities in your code?
- The First AI Model That Scared Me Can’t Write a Sentence
- Short: 18 March 2025
- Short: 27 June 2022
- Goodbye Mozilla
- Claude’s Duet agent is a little neurotic and surprisingly helpful
- The Roundup by ByteByteGo
- Reckless vibe-coding is on the rise in tech companies and needs to stop
Current
·
C2
·2026-11






