Current
·
C2
·2026-11
خیبرپختونخوا؛ اتائیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 4 روز میں 105 میڈیکل سینٹرز سیل
خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر تے ہوئے صرف چار روز میں 105 طبی مراکز سیل کردیا۔
خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان عزم رحمان نے بتایا کہ صرف چار دنوں میں پشاور، سوات، صوابی، ملاکنڈ، مانسہرہ،کوہاٹ،کرک، ہری پور، چارسدہ، بونیر، ایبٹ آباد، بنوں، دیر اپر اور لوئر میں 394 انسپیکشن کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 105 طبی مراکز کو سیل کیا گیا جبکہ 70 طبی مراکز کو حکم جواز جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام کارروائیاں خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایکٹ 2015 اور اینٹی کویکری ریگولیشنز 2022 کے تحت کی گئی ہیں۔
Find Your Interest
- When your AI agent publishes internal data
- 4 Steps to Changing People's Perceptions
- OpenAI connects the Dots
- A language model in your browser, accessible as a Web API?
- AI Engineer Interview Questions: What I Ask After the Right Answer
- The Roundup by ByteByteGo
- Studio Notes #98
- Captain's Log #2
- Studio Notes #105
- Everything I Learned Shipping Device Bound Session Credentials
Current
·
C2
·2026-11






