Current
·
C2
·2026-11
سیکیورٹی واپس ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان پشاور پہنچ گئے، مفتی محمود مرکز میں قیام
اسلام آباد میں سیکیورٹی واپس لیے جانے کے بعد جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان رات گئے پشاور پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی اور اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بدلتی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پشاور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور پھر وہ رات گئے پشاور میں قائم مفتی محمود مرکز پہنچنے۔
مفتی محمود مرکز پہنچنے پر کارکنوں نے قائد جمیعت کا استقبال کیا۔ جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل ہفتے کے روز پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود، عبدالغفور حیدری کی سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر تعینات ایف سی کا پلاٹون واپس بلا لیا گیا، جبکہ تعینات پولیس کی تمام سیکیورٹی بھی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
اسی طرح مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے بھی ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر واپس روانہ ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید برآں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے جب کہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ مولانا صاحب کے گھر کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے، بلا اشتعال کاروائیاں جاری ہیں ۔حکومت قانون کی حدود میں رہے۔
سنیٹر کامران مرتضٰی نے کہا کہ وکلاء اور کارکنان ہوشیار رہیں، قائدین کے تحفظ کیلئے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہیں۔
اُدھر جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سیکیورٹی ہٹنے کے بعد اگر مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صبح سے کچھ لوگ مولانا کے گھر کے اطراف میں ہیں، پتا نہیں مسلم لیگ (ن) کیوں خوف زدہ ہے، اس کو کیا مشکل پیش آئی ہے، ہم نے کراچی سمیت متعدد جلسے کیے، کراچی جلسے میں ایک طرف ٹریفک چلتی رہی اور دوسرے طرف جلسہ ہوتا رہا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس کے باوجود پالیسی پر تنقید اور مسائل پر بولنے کیوجہ سے مولانا، ساتھیوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
Find Your Interest
- LSU just dared the SEC to enforce its own rules. Now the conference has a major problem
- امریکا میں مندر پر حملے کی کوشش؛ ملزم کیخلاف عدالت میں سماعت شروع
- Ertuğrul Doğan: "3 futbolcuya resmi teklif geldi"
- Tyreek Hill GTA 6 cameo: NFL WR stars in video game with familiar celebration for Dolphins fans
- Week 12 College Fantasy Football Start 'Em, Sit 'Em: Playoff lineup advice from Eric Froton
- صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی نئی تاریخ بتادی؛ اسرائیل کی جلد بازی پر بھی تنقید
- سعودی اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کے میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو تباہ کردیا
- Ultrasound imaging without the gel
- TST Best Bets: November 19, 2026
- شمالی وزیرستان: میر علی میں امن لوٹنے پر عوام پاک فوج کے مشکور
Current
·
C2
·2026-11






