Current
·
C2
·2026-11
امریکا میں مندر پر حملے کی کوشش؛ ملزم کیخلاف عدالت میں سماعت شروع
امریکی ریاست الینوائے میں ہندو مندر پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 19 سالہ نوجوان نے عدالت میں دہشت گردی اور دیگر الزامات مسترد کردیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم الیکسینڈروس پاپوراکس پر الزام ہے کہ اس نے 11 اکتوبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری کے پہلے روز شہر اورورا میں واقع سری وینکٹیشورا سوامی مندر پر حملے کی کوشش کی۔
عدالت کو بتایا کہ ملزم مندر کی پارکنگ میں پہنچا اور وہاں موجود ایک شخص پر فائرنگ کرنا چاہی لیکن اس کی بندوق جام ہوگئی اور گولی چل نہ سکی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس ناکام کوشش کے بعد میں اپنے ایک ساتھی کو بتایا کہ وہ مندر پر دوبارہ حملے کی کوشش کرے گا تاہم اسے اسی روز گرفتار کرلیا گیا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک تحریر میں خود کو نو نازی اور سفید فام برتری کا حامی قرار دیا تھا اور غیر سفید فام افراد کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کا مقصد بھارتی تارکین وطن کو خوف زدہ کرنا تھا۔ ملزم کے گھر سے رائفل، گولیاں، حفاظتی جیکٹ اور سفید فام انتہا پسندی سے وابستہ نشانات والا ایک بیج بھی ملا تھا۔
ملزم کے وکیل فیڈور کوزلوف نے بتایا کہ ان کے موکل نے تمام الزامات سے انکار کیا اور مقدمے کی سماعت جیوری کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان الزامات میں دہشت گردی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرائم شامل ہیں جن پر زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے۔
ملزم تاحال حراست میں ہے اور اسے 7 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس پر تاحال نفرت پر مبنی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔
Find Your Interest
- LSU just dared the SEC to enforce its own rules. Now the conference has a major problem
- Ertuğrul Doğan: "3 futbolcuya resmi teklif geldi"
- Tyreek Hill GTA 6 cameo: NFL WR stars in video game with familiar celebration for Dolphins fans
- Week 12 College Fantasy Football Start 'Em, Sit 'Em: Playoff lineup advice from Eric Froton
- صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی نئی تاریخ بتادی؛ اسرائیل کی جلد بازی پر بھی تنقید
- سیکیورٹی واپس ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان پشاور پہنچ گئے، مفتی محمود مرکز میں قیام
- سعودی اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کے میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو تباہ کردیا
- Ultrasound imaging without the gel
- TST Best Bets: November 19, 2026
- شمالی وزیرستان: میر علی میں امن لوٹنے پر عوام پاک فوج کے مشکور
Current
·
C2
·2026-11






