Current
·
C2
·2026-11
سیف علی خان کو قتل کی مبینہ دھمکی، ممبئی پولیس کی تحقیقات شروع
بالی ووڈ اداکاروں کو دھمکیاں ملنے کے واقعات میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے۔ بھارتی اداکار سیف علی خان کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دھمکی بابا صدیقی قتل کیس میں مطلوب ملزم ذیشان اختر کی جانب سے دی گئی ہوسکتی ہے۔ تاہم تفتیش کار ابھی اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا اس دھمکی کے پیچھے واقعی ذیشان اختر کا ہاتھ ہے یا کسی دوسرے شخص نے اس کا نام استعمال کرکے اداکاروں کو خوف زدہ کرنے اور پولیس کو الجھانے کی کوشش کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں اداکار تشار کپور اور آیوشمان کھرانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔ آیوشمان کھرانہ کو بھیجے گئے ایک مبینہ آڈیو پیغام میں دھمکی دینے والے شخص نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ظاہر کیا اور کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی طرح تشار کپور سے بھی پانچ کروڑ روپے تاوان مانگے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ان واقعات کی تفتیش کے دوران ممبئی کرائم برانچ نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ویبھو مشرا کو گرفتار کیا اور مزید پوچھ گچھ کے لیے ممبئی منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق اب تک اس شخص کے لارنس بشنوئی گینگ سے کسی تعلق کا ثبوت نہیں ملا۔
تحقیقات میں یہ شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ویبھو مشرا نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے اداکاروں کو دھمکی آمیز پیغامات اور آڈیو کلپس بھیجے اور ان سے رقم وصول کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا بعض واقعات میں جرائم پیشہ گروہوں کے نام محض خوف پھیلانے اور بھتہ وصول کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ماضی میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ گلوکار دلجیت دوسانجھ، کامیڈین کپل شرما، اداکار وکرانت میسی، رنویر سنگھ اور آیوش شرما بھی مبینہ دھمکی آمیز پیغامات یا ای میلز موصول ہونے کے واقعات کا سامنا کرچکے ہیں۔
Find Your Interest
- LSU just dared the SEC to enforce its own rules. Now the conference has a major problem
- امریکا میں مندر پر حملے کی کوشش؛ ملزم کیخلاف عدالت میں سماعت شروع
- Ertuğrul Doğan: "3 futbolcuya resmi teklif geldi"
- Tyreek Hill GTA 6 cameo: NFL WR stars in video game with familiar celebration for Dolphins fans
- Week 12 College Fantasy Football Start 'Em, Sit 'Em: Playoff lineup advice from Eric Froton
- صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی نئی تاریخ بتادی؛ اسرائیل کی جلد بازی پر بھی تنقید
- سیکیورٹی واپس ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان پشاور پہنچ گئے، مفتی محمود مرکز میں قیام
- سعودی اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کے میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو تباہ کردیا
- Ultrasound imaging without the gel
- TST Best Bets: November 19, 2026
Current
·
C2
·2026-11






