Current
·
C2
·2026-11
دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے بچے کی صحت پر سنگین نقصانات
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ہی دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی تھیں جبکہ اس وقت وہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے حمل سے لاعلم تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونی رازدان نے بتایا کہ 1993 کی فلم ’گمراہ‘ کے ایک منظر کی شوٹنگ کے دوران انہیں بار بار سگریٹ پینا پڑی، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔
اس انکشاف کے بعد دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے ممکنہ نقصانات ایک بار پھر زیرِ بحث آگئے ہیں۔
دورانِ حمل سگریٹ نوشی بچے کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ میں موجود نکوٹین، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر نقصان دہ کیمیائی مادے ماں کے خون کے ذریعے بچے تک پہنچ سکتے ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ بچے کو آکسیجن کی فراہمی کم کرتی ہے، جبکہ نکوٹین خون کی نالیوں کو تنگ کر کے غذائی اجزا کی فراہمی متاثر کر سکتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے بچے کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق دورانِ حمل سگریٹ نوشی سے درج ذیل پیچیدگیوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں:
بچے کی نشوونما متاثر ہونا اور پیدائش کے وقت وزن کم ہونا۔
وقت سے پہلے بچے کی پیدائش۔
پھیپھڑوں اور دماغ کی نشوونما متاثر ہونا۔
بعض پیدائشی نقائص، خصوصاً ہونٹ یا تالو میں شگاف۔
مردہ بچے کی پیدائش اور پیدائش کے بعد اچانک موت کے خطرات میں اضافہ۔
کیا ویپنگ اور دوسروں کے سگریٹ کا دھواں محفوظ ہے؟
طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ دورانِ حمل ویپنگ، حقہ اور دیگر نکوٹین والی مصنوعات بھی نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
اسی طرح دوسروں کی سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والا دھواں بھی حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کی صحت متاثر کر سکتا ہے۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-18 19:21 دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے بچے کی صحت پر سنگین نقصانات
- T+2h 1 篇 2026-11-18 21:21 دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے بچے کی صحت پر سنگین نقصانات
- T+12h 1 篇 2026-11-19 07:21 دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے بچے کی صحت پر سنگین نقصانات
- T+24h 1 篇 2026-11-19 19:21 دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے بچے کی صحت پر سنگین نقصانات
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- Impecável, Caio Borralho freia 'hype' de parceiro de Alex Poatan no UFC 334
- Israel mata comandante do Hamas acusado de planejar ataque de 7 de outubro de 20
- El Gobierno aprueba un decreto que quita ultraprocesados y bollería de hospitales y residencias
- Sparatoria a Washington, un morto e quattro feriti: uomo armato barricato in un appartamento e spara contro la polizia
- Lula critica big techs e defende soberania dos países em discurso nas Filipinas
- Roma, perseguita per mesi una 15enne e la palpeggia e aggredisce sulla metro: arrestato un 39enne
- Goldman Sachs vê saída de Jensen Huang como negativa para Nvidia, mas mantém compra
- Aviões de carga e de passageiros colidem no aeroporto de Miami
- Cine este autorul atacului armat din Washington DC. A împușcat cinci persoane, dintre care una a murit, dintr-un motiv surprinzător
- Şeful Mossadului, în vizită la Washington, pe fondul presiunilor legate de un război cu Iranul
Current
·
C2
·2026-11






