Current
·
C2
·2026-11
کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے شادی ختم ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے طلاق کا جشن منا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
37 سالہ کوریئن خاتون چو سیونگ یون، جو ایک بچے کی والدہ اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ہیں، نے اپنی طلاق کے موقع پر دوستوں کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق معاشرتی منفی سوچ کو چیلنج کرنا اور اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز خوشی سے کرنا چاہتی تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو چمکدار لباس پہنے دوستوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریب کے دوران خاتون نے کیک کاٹا، تقریر کی اور دوستوں کے ساتھ خوشی منائی، جبکہ ان کے دوست تالیاں بجا کر انہیں مبارک باد دیتے رہے۔
خاتون نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ان کی طلاق کی تقریب شادی سے بھی زیادہ شاندار تھی۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آرا سامنے آئیں، تاہم متعدد افراد نے خاتون کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات پیش کیں۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-18 19:31 کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
- T+2h 1 篇 2026-11-18 21:31 کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
- T+12h 1 篇 2026-11-19 07:31 کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
- T+24h 1 篇 2026-11-19 19:31 کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- Don’t use stale bots
- AI Agents Could Drive the Next Open Source Software Revolution
- How Do Software Development Teams Work?
- Release Notes for Safari Technology Preview 257
- When GTA 5 Took On Zuckerberg and Hit Peak Satire
- Imagine an internet that protects us, even when we make mistakes
- Summary of Heroku June 10 Outage
- New Quirks in the Password Manager Resources open source project
- Rent vs Buy vs Build
- Why Am I Running for OpenSSF TAC?
Current
·
C2
·2026-11






