Current
·
C2
·2026-11
کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے اور ڈکیت گروہ چلانے والا ملزم گرفتار
سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ساتھ تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم حنیف عرف شینا ولد سخی بادشاہ نے 2012ء میں ٹی ٹی پی کمانڈر اسماعیل اور مجاہد کی مدد سے افغانستان کے علاقے پنجوئی سے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عبداللہ سرہندی کی زیر نگرانی عسکری تربیت حاصل کی، ملزم نے چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے کے ساتھ ساتھ خود ساختہ آئی ای ڈیز بنانے کی تربیت بھی حاصل کی۔
عسکری تربیت کے بعد کمانڈر عبداللہ سرہندی نے گرفتار ملزم کو کراچی میں خزانچی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور اطلاع دینے کی ذمہ داری سونپی۔
ترجمان کے مطابق دو ہزار بارہ اور تیرہ میں آپریشن کے دوران گرفتارملزم کے متعدد ساتھی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے جس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا، حال ہی میں گرفتار ملزم کراچی منتقل ہوا اور ایک ڈکیت گروہ کا نیٹ ورک منظم کیا۔
گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتیوں کی وارداتیں کیں آخری ڈکیتی 60 لاکھ کی تھی، گرفتار ملزم نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی بھی کیا، گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مع دو موبائل فون اور بائیک، پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-18 19:51 کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے اور ڈکیت گروہ چلانے والا ملزم گرفتار
- T+2h 1 篇 2026-11-18 21:51 کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے اور ڈکیت گروہ چلانے والا ملزم گرفتار
- T+12h 1 篇 2026-11-19 07:51 کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے اور ڈکیت گروہ چلانے والا ملزم گرفتار
- T+24h 1 篇 2026-11-19 19:51 کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے اور ڈکیت گروہ چلانے والا ملزم گرفتار
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- We pulled a random golfer off the range for a Ventus fitting - it was electric.
- International Men's Day 2026: Why Men Must Prioritise Their Health And Embrace Ayurvedic Wellness Practices
- UCLA vs Michigan Prediction: One Bruin Win Away From The Big Ten Championship
- Chris Williams was No. 1. Then he turned pro. Here's what he wishes he knew
- Bruins Motor Past Red Wings, Snap Losing Streak
- floating concrete cylinder suspends over water basin for buddhist memorial in japan
- Another dominating win for the Notre Dame Women’s Basketball team
- The real reason John Harbaugh opted to receive after Giants won coin toss
- BI: Ketidakpastian Ekonomi Global Tetap Tinggi, Ekonomi Domestik Tetap Resilien
- Notre Dame lights up the scoreboard in OT vs Rutgers for 110-100 win
Current
·
C2
·2026-11






