Current
·
C2
·2026-11
تفتیشی پولیس کی بدترین کارکردگی، انمول پنکی سے منشیات خریدنے والا ملزم باعزت بری
کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے منشیات خریدنے والے ملزم کو بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے منشیات خریدنے والے ملزم محمد یعقوب کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
عدالت کے پوچھنے پر بھی پولیس نے انمول عرف پنکی کو ملزمہ نہیں بنایا اور تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ درخشاں پولیس نے 2018 میں محمد یعقوب کو گرفتار کرکے 600 گرم چرس برآمد کی تھی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ وہ چرس پنکی سے خریدتا تھا جبکہ مقدمے کے چالان میں ملزم کے اعتراف جرم کا ذکر کیا گیا تھا۔
عدالت نے پولیس سے سوال کیا کہ کیا یہ پنکی وہی ہے جس کو گرفتار کیا گیا ہے، اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی یہ وہی ہے۔ اس پر جج نے کہا کہ پھر اس کو ملزمہ بناؤ اور گرفتاری ظاہرکرو۔
ملزم یعقوب ضمانت کے بعد مفرور ہوا اور دوسری بار ضمانت کے بعد بری ہوگیا لیکن پولیس نے پنکی کو ملزم نامزد نہیں کیا۔
Find Your Interest
- We pulled a random golfer off the range for a Ventus fitting - it was electric.
- International Men's Day 2026: Why Men Must Prioritise Their Health And Embrace Ayurvedic Wellness Practices
- UCLA vs Michigan Prediction: One Bruin Win Away From The Big Ten Championship
- Chris Williams was No. 1. Then he turned pro. Here's what he wishes he knew
- Bruins Motor Past Red Wings, Snap Losing Streak
- floating concrete cylinder suspends over water basin for buddhist memorial in japan
- Another dominating win for the Notre Dame Women’s Basketball team
- The real reason John Harbaugh opted to receive after Giants won coin toss
- BI: Ketidakpastian Ekonomi Global Tetap Tinggi, Ekonomi Domestik Tetap Resilien
- Notre Dame lights up the scoreboard in OT vs Rutgers for 110-100 win
Current
·
C2
·2026-11






