Current
·
C2
·2026-11
امریکی تیل کے ذخائر میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا
نیویارک: امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخائر میں اضافے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری حملوں اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 49 منٹ پر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 56 سینٹ یعنی 0.65 فیصد کمی کے بعد 85.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسی دوران عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 16 سینٹ یعنی 0.17 فیصد گر کر 92.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
مارکیٹ ذرائع نے منگل کو امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 52 لاکھ 80 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا۔
اسی عرصے میں پیٹرول کے ذخائر 51 لاکھ 20 ہزار بیرل بڑھ گئے، جبکہ ڈیزل اور دیگر کشید شدہ ایندھن کے ذخائر میں 3 لاکھ 51 ہزار بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکا میں تیل اور ایندھن کے ذخائر بڑھنے سے رسد کے حوالے سے خدشات میں کمی آئی، جس کا اثر قیمتوں پر پڑا۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹوں نے عالمی تیل کی فراہمی کے بارے میں خدشات برقرار رکھے ہیں۔
اسی وجہ سے امریکی ذخائر میں اضافے کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
Find Your Interest
- The Quantum Leap: Preparing for Post Quantum Cryptography Featuring Utimaco Inc.
- The Quantum Leap: Preparing for Post Quantum Cryptography Featuring Verisec
- The Quantum Leap: Preparing for Post Quantum Cryptography Featuring Futurex
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring Shopify
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring AuditSafe
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring Coalfire
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring IBM
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring Integrity360
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring GM Sectec
- The AI Exchange: Innovators in Payment Security Featuring atsec
Current
·
C2
·2026-11






